متحدہ عرب امارات

دبئی میں انسانی اجزاء عطیہ کرنے کے لئے نیشنل سینٹر قائم

(خلیج اردو )دبئی میں انسانی اجزاء کی پیوند کاری کے لئے نیشنل سینٹر کے قیام کی منظوری دے دی گئی ہے ۔ شیخ محمد بن راشد المکتوم نے انسانی اجزاء کی پیوند کاری کے لئے سینٹر کے قیام کو خوشائند قرار دیتے ہوئے ہوئے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارت میں 70 فیصد افراد موت کے بعد جسم کے اجزاء عطیہ کرنے کے لئے تیار ہیں جو اس خطے میں باقی ممالک سے کہی زیادہ ہے ۔

پاکستان میں 59 فیصد ، قطر میں 37 فیصد اور ایران میم 47 فیصد افراد جسم کی اجزاء عطیہ کرتے ہیں ۔ ابوظہبی میں کلیویلینڈ کلینک نے سال 2018 میں 35 کامیاب آپریشن کئے ۔
یہ سینٹر محکمہ صحت کے تعاون سے ملک بھر میں اجزاء کی پیوند کاری کا کام سرانجام دیگا اور انسانی اجزاء کی حفاظت کو بھی یقینی بنایا جائے گا ۔

یہ سینٹر عطیہ کئے گئے اجزاء کی حفاظت کو یقینی بنائے گا اور بین القوامی معیار کے مطابق میڈیکل پریکٹس کی جائے گی ۔

Source: The National

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button