متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : عوام کی پارکنگ سے متعلق پریشانیوں کو کم کرنے کیلئے 3,500 جگہوں کا انتظام کیا ہے

خلیج اردو
15نومبر 2021
شارجہ : شارجہ کی بلدیہ نے شہریوں کو پارکنگ سے متعلق ادائیگیوں میں آسانی فراہم کرنے کیلئے انہیں 3,731 مقامات فراہم کیے ہیں جہاں وہ آسانی سے پارکنگ کیلئے ادائیگی کرسکیں گے۔

شہریوں کی جانب سے ڈیمانڈ کے بعد بلدیہ مسلسل پیڈ پارکنگ جگہوں کی فراہمی پر کام کررہی ہے۔

پبلک پارکنگ ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر علی احمد ابو غازین نے تصدیق کی ہے کہ میونسپلٹی نے رواں سال کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں 3,731 پیڈ پارکنگ جگہیں فراہم کیں ہیں جس سے پیڈ پارکنگ کی کل تعداد 52,000 ہوگئی ہے۔

بلدیہ نے پارکنگ کے حوالے سے مسلسل معائنے شروع کیے ہیں تاکہ جہاں پارکنگ کی جگہوں کا غلط استعمال ہورہا ہو تو انہیں روکا جائے۔ نو مہینوں میں کل 4712 معائنے کے دورے کیے گئے جہاں خلاف ورزیوں پر مختلف جرمانہ کیے گئے۔

ابو غازین نے وضاحت کی کہ بلدیہ نے پارکنگ کی ادائیگی کیلئے کئی اختیارات فراہم کیے ہیں جن میں ٹیکسٹ میسجز، پارکنگ میٹر اور موسمی پری پیڈ سبسکرپشنز شامل ہیں۔

اس سال کے آغاز سے ستمبر کے آخر تک جاری کردہ اور ری نیو کیے گئے سبسکرپشن کارڈز کی کل تعداد تقریباً 23000 کارڈز تک پہنچ گئی ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button