متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: پری پیڈ پارکنگ کے مسائل کو حل کرنے کیلئے 3500نئے اسپاٹس مختص

خلیج اردو 16 نومبر 2021

چارجہ: میونسپلٹی کارپوریشن کی جانب سے گزشتہ نو ماہ کے دوران شہر کے مخلتف علاقوں میں تین ہزار سات سو سے زائد پری پیڈ پارکنگ کی جگہیں فراہم کی گئیں ہیں۔

رہائشیوں کی ضروریات کے پیش نظر انتظامیہ کی جانب سے پری پیڈ کی سہولیت کو مزید وسعت دینے کے حوالے سے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔پبلک پارکنگ ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر علی احمد نے بتایا کہ شہر کے مخلتف علاقوں مںں رواں برس 3731 پری پیڈ پارکنگ اسپیسز فراہم کی گئیں ہیں جس کے بعد ان اسپیسز کی مجموعی تعداد 52000 ہوگئی ہے۔میونسپلٹی کی جانھ سے ان پارکنگ اسپیسز کے غلط استعمال کع روکنے کیلئے متواتر انسپیکشنز کئے جاتے ہیں۔ رواں برس 4700 سے زائد مرتبہ مخلتف پارکنگ اسپیسز کا انسپیکشن کیا گیا جس دوران پارکنگ کا غلط استعمال کرنے ولے ڈرائیورز کو جرمانے بھی کئے گئے۔

علی احمد کے مطابق پارکنگ اسپیسز فیس کی ادائیگی کیلئے مخلتف آپشنز فراہم کئے جارہے ہیں جن مں ٹیکسٹ مسیج،پارکنگ میٹر اور سیزنل پری پیڈ فیس کی سبسکرپشن سے زیادہ مقبول ہے۔رواں سال کے آغاز سے لیکر ستمبر تک 23000 سے زائد سبسکرپشن کارڈز جاری کئے گئے۔ یہ کارڈز محکمہ پبلک پارکنگ ڈرائیورز کی جانب سے ضروری دستاویز کی فراہمی کے بعد جاری کئے جاتے ہیں۔

SOURCE: KHALEEJTIMES

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button