خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: 600 سے زائد ڈیلیوری رائڈرز کی خصوصی روڈ سیفٹی ورکشاپس میں شرکت

خلیج اردو: ابوظہبی میں 600 سے زیادہ ڈیلیوری رائڈرز نے ’وژن زیرو‘ حکمت عملی کے تحت مقامی حکام کی جانب سے روڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی ورکشاپس میں شرکت کی۔

ابوظہبی میں محکمہ بلدیات اور ٹرانسپورٹ کے انٹیگریٹڈ ٹرانسپورٹ سینٹر (ITC) نے کہا کہ ورکشاپس کا مقصد ٹریفک حادثات میں ہونے والی اموات کو صفر تک کم کرنا ہے۔

گزشتہ مہینوں میں منعقد ہونے والی متعدد آگاہی ورکشاپس میں امارات ابوظہبی کی بڑی کمپنیوں کے 600 سے زیادہ ڈیلیوری ڈرائیورز اور سپروائزرز نے شرکت کی۔

ITC نے کہا کہ "ورکشاپوں کا مقصد روڈ سیفٹی کو بڑھانا، موٹرسائیکل حادثات کو کم کرنا، اور موٹرسائیکل ڈیلیوری کرنے والے ڈرائیوروں میں ٹریفک سیفٹی کے تقاضوں کے بارے میں بیداری پیدا کرنا تھا۔”

گزشتہ سال کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، 2019 میں 162 حادثات ڈیلیوری رائڈرز کے متعلق تھے، جو 2020 میں بڑھ کر 170 اور 2021 میں 210 تک پہنچ گئے۔ 2019 میں ہلاکتوں کی تعداد نو سے بڑھ کر 2020 میں 13 ہو گئی۔

نومبر 2021 میں، ٹریفک سیفٹی کے لیے مشترکہ کمیٹی نے ڈیلیوری سواروں کے لیے حفاظت سے متعلق آگاہی مہم شروع کی۔ ورکشاپس کی قیادت محکمہ بلدیات اور ٹرانسپورٹ نے کی ہے اور اس میں ابوظہبی پولیس، محکمہ صحت اور آئی ٹی سی جیسے اسٹیک ہولڈرز شامل ہیں۔

انٹرایکٹو ورکشاپس کے دوران، راِئڈرز کو ابوظہبی کی روڈ اور ٹریفک سیفٹی کے تقاضوں، موٹرسائیکل چلاتے وقت اپنانے والے طریقہ کار اور سڑک پر اپنی اور دوسروں کی حفاظت کو برقرار رکھنے کے طریقوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

انہیں مناسب حفاظتی پوشاک جیسے ہیلمٹ، واسکٹ اور مناسب جوتے پہننے کی اہمیت کے بارے میں بتایا گیا جو حادثات کی صورت میں چوٹوں کی شدت کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

آئی ٹی سی نے ڈیلیوری کمپنیوں، خوردہ فروشوں، اور ریستورانوں پر زور دیا جو ہوم ڈیلیوری اور دیگر متعلقہ خدمات فراہم کرتے ہیں، تاکہ اپنے ڈرائیوروں میں ٹریفک اور سڑک کی حفاظت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے میں مدد کریں۔

ITC نے فوڈ ڈیلیوری سروسز، ریٹیلرز اور ریستوراں میں اداروں کو بتایا کہ "ڈرائیوروں کو متعلقہ ٹریفک قوانین اور ضوابط کے بارے میں آگاہ کرنا اور رفتار کی حد اور روڈ سیفٹی کے تقاضوں کے ساتھ ان کی تعمیل کی ضرورت کو اجاگر کرنا ہمارا مقصد ہے”

ٹریفک کی حفاظت پر توجہ مرکوز کرنا اور ڈلیوری رائڈڑزمیں بیداری پیدا کرنا ضروری ہے کیونکہ وبائی امراض کے دوران فوڈ ڈیلیوری انڈسٹری نے امارات میں تیزی سے توسیع دیکھی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button