متحدہ عرب امارات

ابوظبہی کی سڑکوں پر اعلی معیار کے ٹیکنالوجی ریڈار لگا دیئے جائیں گے

خلیج اردو
20 ستمبر 2021
ابوظبہی : ابوظبہی میں 700 سے زائد جدید ٹیکنالوجی سے لیس اعلی معیار کے ٹریفک ریڈار لگائے جائیں گے تاکہ ٹریفک نظام کو محفوظ بنایا جا سکے۔

ابو ظہبی پولیس نے ٹیک فرم ادیمیا اور ٹریفک مینجمنٹ حل فراہم کرنے والے الائنس ٹریفک سسٹمز کے ساتھ شراکت داری کی ہے تاکہ امارت کے سڑکوں کے نظام کو مستقبل کیلئے محفوظ بنایا جا سکے۔

ان ریدار میں تیز ترین کیمرے لگائے جائیں گے جن سے ایک ہی وقت میں کئی ٹریفک لین کی نگرانی ممکن ہوگی۔ ان میں جدید ٹیکنالوجی جسے مسٹافیوژن کہا جاتا ہے ، اس سے موسم کی پیشگوئی اور دیگر سہولیات فراہم ہونگے۔

یہ شراکت داری ابوظبہی کے سڑکوں کو محفوظ بنانے کے منصوبے کے طور پر پیش آئی۔

ابوظہبی پولیس کے سیکیورٹی سسٹمز ڈیپارٹمنٹ میں ٹریفک ٹیکنیکل سسٹم سیکشن کے سربراہ میجر محمد عبداللہ الزابی نے کہا کہ یہ اقدام ابو ظہبی پولیس کی ڈرائیوروں اور سڑک استعمال کرنے والوں کیلئے ٹریفک کی حفاظت کو بڑھانے کی کوششوں اور اگلے 50 سالوں کیلئے تیاری کی حکمت عملی کے ایک حصے کے طور پر سامنے آیا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button