متحدہ عرب اماراتپاکستانی خبریں

ابوظبہی میں پاکستانی سفارتخانے نے پاکستانیوں کو کرونا خلاف ورزیوں سے متعلق انتباہ جاری کر دی

خلیج اردو
19 ستمبر 2021
ابوظبہی : متحدہ عرب امارات میں پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے جن کیلئے ابوظبہی میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے آگاہی مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں قانون سے متعلق بنیادی معلومات سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع سے پاکستانیوں کو دیئے جارہے ہیں۔

سفارتخانے کے ایک بیان کے مطابق کسی قانون پیچیدگیوں سے بچنے کیلئے متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس کے حوالے سے ضوابط سے پاکستانی شہریوں کو آگاہ کیا جاتا رہا ہے۔

ایک اعلامیہ میں پاکستانی سفارتخانہ نے متحدہ عرب امارات میں مقسیم پاکستانی باشندوں سے گزارش کی ہے کہ کرونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر اپنی اچھی صحت کے ساتھ ساتھ اپنے آس پاس تمام لوگوں کی حفاظت کا خیال رکھیں اور متعلقہ قوانین کا احترام کریں۔

اعلامیے میںمتحدہ عرب امارات کے کرونا سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف جرمانوں سے آگاہ کیا گیا ہے۔ درخواست بھی کی گئی ہے کہ جرمانوں سے بچنے کیلئے ذیل میں دیئے گئے خلاف ورزیوں سے اجتناب کریں۔

کسی ایک مکان میں لوگوں کی تعداد کو متعین کیا گیا ہے اور اس کی خلاف ورزی کرنے والے مکان مالک یا ذمہ دار فرد پر 20000 درہم کا جرمانہ ہوگا۔ ملک میں داخلے کیلئے احتیطاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے والوں کو پانچ ہزار درہم کا جرمانہ کیا جائے گا۔

ایک گاڑی میں سواریہوں کی تعداد کا تعین کیا گیا ہے اور اگر اس سے تجاوز کیا جائے گا تو ڈرائیور کیلئے تین ہزار ، ماسک نہ پہننے کی صورت میں کام کی جگہ یا مشترکہ رہائش میں پانچ سو جبکہ عوامی مقامات پر دیگر اوقات میں تین ہزار درہم کا جرمانہ ہوگا۔

کھلے مقامات پر لوگوں کے سماجی اجتماع میں اجازت شدہ تعداد سے تجاوز کرنے کی صورت میں فی کس 3000 درہم جرمانہ ہوگا۔ ضرورت پڑنے پر پی سی آر ٹیسٹ سے انکار یا ٹیسٹ کے حق کے غلط استعمال پر 5000 اور بلاضرورت ٹیسٹ کرانے پر 1000 درہم جرمانہ ہوگا۔

حکام کے مطابق بغیر اجازت کرفیو کے اوقات میں باہر جانے پر 3000 درہم کا جرمانہ ہوگا۔ اگر کسی کو کرونا سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی کرنے جرمانہ ہوا ہےت اور وہ اسے غلط سمجھتا ہے تو وہ پبلک پراسیکوشن کی ویب سائیٹ پر جرمانہ کے خلاف درخواست جمع کراسکتا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button