متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان ایئر ٹکٹ کی قیمتوں میں کمی کیلئے مزید پروازیں چلائی جائیں گی

خلیج اردو
23 اکتوبر 2021
دبئی : پاکستان نے متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان فضائی پروازوں کے ڈیمانڈ کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ ٹکٹوں کی قیمت میں اضافے کا سدباب کرنے کیلئے مزید پروازیں چلانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

پاکستان کے وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں ہونے والے میگا ایونٹس کی وجہ سے بہت سے لوگ یہاں آنا چاہتے ہیں۔ پروازوں کی طلب میں اضافے کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کی قیمتوں میں اضافے کا سدباب کرنے کیلئے مزید پروازیں چلائی جائیں گی۔

فواد چوہدری نے پاکستان کی حکومت کی جانب سے متحدہ عرب امارات سمیت دیگر ممالک میں اورسیز پاکستانیوں کیلئے بہت اہم اقدامات کیے ہیں۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ وراثت میں کسی بھی تنازع کیلئے بیرون ملک مقیم شہری اب نادرا کی مدد سے شروع کیے گئے تازہ ترین اقدام کے ذریعے اسے آن لائن حل کر سکتے ہیں۔ ہمیں کمیونٹی کی طرف سے اچھا رسپانس مل رہا ہے کیونکہ اس سے ان کا وقت اور پیسہ بچانے میں مدد ملتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ روشن پاکستان اقدام نے بہت سے شہریوں کو ملک میں واپس آئے بغیر ان کے بینکنگ اور مالی مسائل کو حل کرنے میں مدد دی ہے۔

مسٹر چوہدری نے کہا کہ کرونا سے بحالی کا سفر جاری ہے اور پاکستان اپنی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے تیزی سے آگے بڑھنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔ ہم نے وبائی مرض کرونا کے آغاز میں کرونا وائرس کو روکنے کیلئے تقریبا تمام ضروریات درآمد کیں تھی لیکن 7 ماہ کے اندر ہم نے ماسک ، پی پی ای کٹس ، وینٹی لیٹرز اور ہینڈ سینیٹائزرز کی پیداوار نہ صرف شروع کی بلکہ اس کی برآمدات بھی شروع کی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ کرونا وائرس کے بعد ذراعت کی صنعت بڑھ رہی ہے۔ ہم زیادہ مقدار میں گنا ، مکئی ، آم اور کینو کی زیادہ پیداوار ریکارڈ کی ہے۔

مسٹر چوہدری نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کیلئے وہ بطور تماشائی وہ بھی میچ دیکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایسا میچ ہوتا ہے جسے کوئی دیکھے بنا رہ نہیں سکتا۔ پاکستان کو لازمی جیتنا ہوگا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button