خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

یو اے ای: پاکستانی ایتھلیٹ سنان اشفاق نے تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں سونے کا تمغہ جیت لیا

خلیج اردو: متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی ایتھلیٹ سنان اشفاق نے تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں سونے کا تمغہ جیت لیا۔ متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی کھلاڑی کے لیے یہ واقعی ایک بڑی جیت ہے۔ انہوں نے یکم اکتوبر کو یورپ کے باوقار ایونٹ البانیہ اوپن تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں طلائی تمغہ جیتا تھا۔

16 سالہ سنان اشفاق نے سیمی فائنل میں اطالوی کھلاڑی کیخلاف کامیابی حاصل کی اور پھر فائنل میں یونان کے کھلاڑی کو شکست دے کر طلائی تمغہ جیتا۔ یہ سنان احمد کے کیریئر کی پہلی بڑی کامیابی نہیں ہے، اس سے قبل وہ اگست 2017ئ میں ازبکستان کے دارلحکومت تاشقند پریزیڈنٹ کپ میں کانسی کا تمغہ ، فروری 2019ئ میں 7ویں فجائیرہ تائیکوانڈو اوپن چیمپئن شپ میں سونے کا تمغہ، مارچ 2019ئ میں شارجہ میں ہونے والی یو اے ای تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں سونے کا تمغہ ، مارچ 2019ئ میں بیلجیئم اوپن تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ، اپریل 2019 میں صوفیہ اوپن تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ ، اکتوبر 2019ئ میں ایمرٹس ،کورین فرینڈ شپ چیمپئن شپ میں سونے کا تمغہ، نومبر 2019 ٪ئ میں فرنچ اوپن تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں سونے کا تمغہ، جنوری 2020ئ میں فجائیرہ تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں سونے کا تمغہ جب کہ نومبر 2021ئ میں فرنچ اوپن تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں سونے کا تمغہ حاصل کیا تھا۔

سنان اشفاق بلغاریہ میں ہونے والی ورلڈ تائیکوانڈو جونیئر چیمپئن شپ اور منگولیا میں ہونے والی ایشین تائیکوانڈو جونیئر چیمپئن شپ میں بھی پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button