متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : آتشزدگی کے باعث ایک پاکستانی فیملی کا گھر اور لاکھوں درہم کا سامان جل گیا

خلیج اردو
14 اگست 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات میں پچھلے 47 سال سے رہنے والے خاندان نے اپنا سب کچھ کھو دیا ہے۔ اس مہینے میں ان کے گھر لگنے والی آگ نے خاندان کا گھر اور لاکھوں درہم جلا دیئے۔

خاندان کے سربراہ طارق محمود کا کہنا ہے کہ واقعہ 04 اگست کو پیش آیا جہاں وہ عصر کی نماز کے بعد آرام کرنے لگا تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ شام کے ساڑھے چھ بجے کا وقت تھا جب لوگوں نے اس کے گھر کا دروازہ کھٹکٹایا اور چلانا شروع کیا ۔ وہ جاگا اور سیڑھیوں پر اوپر گیا۔ ہر طرف دھواں تھا۔ منٹوں میں آگ کے شغلوں نے پورے گھر کو لپیٹ میں لیا۔

محمود کا خیال ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔ آگ اوپر کی منزل میں لگی جہاں وہ اپنے کپڑے رکھتے ہیں۔ سارا گھر جل گیا ہے اور کچھ بھی نہیں بچا۔

چونکہ متائثرہ شخص گارمنٹس کا کاروبار کرتا ہے اسی وجہ سے انہوں نے گھر میں سردیوں کے کپڑے رکھے تھے جو سارے جل گئے اور اس کا لاکھوں کا نقصان ہوا۔

اس حادثے نے پورے خاندان کی معاشی کمر توڑ دی ہے اور وہ بدحال ہوگئے ہیں۔ وہ کئی سالوں سے کامیابی سے کاروبار کرتے رہے لیکن اس حادثے نے انہیں لاچار کر دیا۔

اس دلسوز واقعے کے بعد معلوم ہوا کہ محمود کے گھر کی انشورنس نہیں ہوئی تھی۔ ایسے میں انشورنس کمپنیوں نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے گھروں کی انشورنس کرائیں تاکہ ایسے کسی مصیبت میں ان کو مشکلات سے نہ گزرنا پڑے۔

Source : khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button