متحدہ عرب امارات

مختص شدہ جگہوں میں گاڑی پارک کرنا مہنگا پڑ سکتا ہے، آپ کو ایک ہزار درہم جرمانہ ہو سکتا ہے؟

خلیج اردو
عجمان : عجمان پولیس نے کہا ہے کہ خصوصی افراد کیلئے مختص پارکنگ کی جگہوں میں گاڑی پارک کرنے پر جرمانہ ہو سکتا ہے۔ اگر ایسے مقام پر گاڑی پارک کی جو خصوصی افراد کیلئے مختص ہو تو ہزار درہم جرمانہ اور ٹریفک بک میں چھ بلیک پوائنٹس لگائے جائیں گے۔

مقدس مہینے رمضان کا خیال رکھتے ہوئے مختلف ایمریٹس میں حکام نے بتایا ہے کہ ٹریفک قوانین کا خاص پاس رکھا جائے۔ ڈرائیوروں سے کہا گیا ہے کہ وہ تیز رفتاری سے بچیں اور دوسری گاڑی کے ساتھ مناسب فاصلہ رکھیں اور افطاری کے اوقات میں خاص احتیاط کریں۔

حکام نے چوک چوراہے میں لین کی تبدیلی سے گریز اور اورٹیک سے منع کیا ہے۔ یہ اس مہم کا حصہ ہے جس میں متحدہ عرب امارات میں ٹریفک کو محفوظ اور ہموار بنایا جارہا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button