متحدہ عرب امارات

امارات: جن لوگوں نے سینو فارم ویکسین لگوائی تھی، انہیں بوسٹر شاٹ بھی لگوانا پڑے گا

ابوظبی حکومت نے تمام تارکین اور مقامی افراد کو آگاہ کیا ہے کہ سینو فارم لگوانے والے 20 ستمبر تک لازمی بوسٹر شاٹ لگوا لیں

ابوظبی کی حکومت نے ریاست میں مقیم مقامی اور غیر ملکی افراد کو پیغام دیا ہے کہ جن افراد نے سینو فارم ویکسین کی دوسری خوراک چھ ماہ پہلے لگوائی تھی، انہیں اب 20 ستمبر سے پہلے بوسٹر شاٹ بھی لگوانا ہو گا۔ ابوظبی میڈیا سنٹر کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ سینوفارم ویکسین کی دونوں خوراکیں لینے والے بوسٹر شاٹ لگوائیں۔

ابوظبی میں ویکسین لگوا نے والوں پر نئی پابندیوں کا نفاذ سعودی عرب سے ابوظبی جا نے والے ہوٹل قر نطینہ کی شرط سے مستثنیٰ بعض افراد نے استفسار کیا تھا کہ چھ ماہ قبل سینوفارم ویکسین کی دو نوں خوراکیں لی تھیں آیا مدافعتی نظام مضبوط بنا نے کے لیے بوسٹر ڈوز لینا ہوگی یا نہیں۔
ابوظبی میڈیا سنٹر نے استفسار کے جواب میں بتایا کہ 20 ستمبر 2021 تک وہ تمام افراد جنہوں نے چھ ماہ قبل سینو فارم کی دوسری خوراک لی تھی ا نہیں گرین نطاق میں رکھا جائے گا۔

یہ گرین نطاق میں رہنے کی آخری مہلت ہوگی۔ 20 ستمبر سے قبل دو نوں خوراک لینے والوں کو مدافعتی نظام مضبوط بنانے اور گرین نطاق میں رہنے کے لیے بوسٹر ڈوز لینا ہوگی۔ اگر ایسا نہ کیا تو انہیں پبلک مقامات پر جا نے کی اجازت نہیں ہوگی۔ خیال رہے کہ گرین نطاق کے لیے ہر 30 روز میں پی سی آر ٹیسٹ کا منفی رزلٹ حاصل کر نا ضروری ہے۔ابوظبی صحت خدمات کمپنی نے چار اگست 2021 کو تین برس سے 17 برس تک کے بچوں کے لیے سینو فارم ویکسین فراہم کر نا شروع کی تھی۔ اس سے قبل بچوں کو سینوفارم ویکسین بچوں کو دینے کی اجازت نہیں تھی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button