متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات نے اپریل 2022 کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا

خلیج اردو
دبئی : متحدہ عرب امارات میں فیول پرائیس کمیٹی نے جمعرات کو اپریل 2022 کے مہینے کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا ہے۔

یکم اپریل سے قیمتوں کا اطلاق ہوگا جس کے مطابق سپر 98 پیٹرول کی قیمت 3.74 درہم فی لیٹر ہوگی جو پچھلے مہینے 3.23 درہم تھی۔

اسپیشل 95 پیٹرول کی قیمت 3.62 درہم فی لیٹر ہوگی جو مارچ میں 3.12 درہم تھی۔

ای پلس 91 پیٹرول کی قیمت 3.55 درہم فی لیٹر ہوگی جو پچھلے مہینے 3.05 درہم فی لیٹر تھی جبکہ ڈیزل مارچ میں 3.19 درہم فی لیٹر کے مقابلے میں 4.02 فی لیٹر پر چارج کیا جائے گا۔

نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اپریل سے ہوچکا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button