متحدہ عرب امارات

ابوظہبی پولیس نے کورونا کے شدید علیل مریض کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہسپتال پہنچا دیا

 

خلیج اردو آن لائن:

کورونا کے 60 سالہ مریض کو فوری طبی امداد کی ضرورت کے پیش نظر ابوظہبی پولیس کے ایئر ونگ سیکشن نے مریض کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے مدینت زید ہسپتال سے اٹھا کر ابوظہبی شہر میں منتقل کر دیا۔

ابوظہبی پولیس نے ہیلی کاپٹر میں سوار دیگر افراد کو کورونا سے محفوظ رکھنے کے لیے مریض کو آئسولیشن کیپسول میں ڈال کر شیخ خلیفہ میڈیکل سٹی ہسپتال منتقل کیا۔ جہاں اس وقت اسکا علاج کیا جا رہا ہے۔

ابوظہبی پولیس کے ایئر ونگ شدید علیل مریض کے بارے میں الرٹ ملتے ہی ایکشن میں آ گئی۔

پولیس کی طرف سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا "ایئر ایمبولینس نے مریض کو مدینت زید ہسپتال سے شیخ خلیفہ میڈٰیکل سٹی ہسپتال پہنچا دیا ہے۔ ہیلی کاپٹر کے ذریعے مریض کو منتقل کرتے ہوئے اسے تب تک ضروری طبی امداد فراہم کی گئی جب تک کہ اسے ہسپتال میں داخل نہیں کروا دیا گیا”۔

خیال رہے کہ ابوظہبی پولیس کا ایئر ونگ سیکشن انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر ایسے ٹاسک سر انجام دیتا رہتا ہے۔ جن میں ایئر ایمبولینس سروس فراہم کرنا یا ریسکیو مشن سر انجام دینا شامل ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button