متحدہ عرب امارات

پولیس کی جانب سے فوجی مشقوں کا اعلان، عوام کیلئے ایڈوائزری جاری

خلیج اردو

راس الخیمہ : راس الخیمہ پولیس نے شہریوں کو فوجی فیلڈ مشقوں کے بارے میں آگاہ کیا ہے جو امارات روڈ  باتین الثمر کے علاقے میں جمعہ 23 ستمبر کو صبح 7 بجے شروع ہوں گی۔ اس سلسلے میں ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے۔

 

گاڑی چلانے والوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مشق کے دوران اپنی گاڑیوں کی رفتار کم رکھیں، پولیس کے دستوں کو راستہ دیں اور ڈرل کے مقامات سے دور رہتے ہوئے متبادل راستے اختیار کریں۔

 

حکام نے رہائشیوں کو مشقوں کے مقامات سے دور رہنے اور کوئی تصویر نہ لینے کی تنبیہ کی ہے۔یہ بھی بتایا گیا کہ ڈرل کے دوران اونچی آوازیں سنی جا سکتی ہیں جن سے گھبرانے کی ضرورت نہیں۔

 

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button