متحدہ عرب امارات

ویزہ سے متعلق خلاف ورزیاں کرنے والوں کو معافی دینے سے متعلق افواہیں ، شارجہ پولیس نے اہم بیان جاری کردیا

خلیج اردو
شارجہ : شارجہ پولیس نے ایسی رپورٹس کی تردید کی ہے جس سے یہ تائثر ملتا ہو کہ رہائشی ویزہ سے متعلق خلاف ورزیاں کرنے والوں کو ان کے قانونی حیثیت میں تبدیلیوں کا موقع دیا جائے گا۔

یہ وضاحت تب سامنے آئی جب ایشیائی ملازمین کی ایک بڑی تعداد میں یہ خبر پھیلائی گئی کہ وہ ایک معمولی مقدار کی فیس جمع کرکے اپنے قانونی حیثیت سے متعلق سروس سنٹر سے اسے تبدیل یا اس میں ترمیم کر سکتے ہیں۔

حکام نے بتایا ہے کہ مذکورہ خبر افواہ ہے جو سوشل میڈیا سے پھیلائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ افواہ پھیلانا والوں کی نشاندہی کی جائے گی جس کی ان کے پاس شاندار اہلیت ہے۔

پولیس نے عوام سے کہا ہے کہ وہ ایسی خبروں پر دھیان نہ دیں اور صرف سرکاری پلیٹ فارم سے دیئے گئے خبروں کو ہی اہم دیں۔

جو کوئی بھی انٹرنیٹ استعمال کرکے ایسی خبروں کو استعمال کرتے ہیں اور جعلی خبریں پھیلاتے ہیں تو ان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ ایسے افراد کو 100,000 درہم جرمانے سے نمٹاجائے گا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button