متحدہ عرب امارات

بچوں کو گاڑی میں چھوڑنا قابل سزا جرم ہے، دبئی پولیس کی والدین کو وارننگ

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی پولیس کی جانب سے ایسے  والدین کے خلاف وارننگ جاری کی ہے جو خریداری یا کسی اور وجہ سے بچوں کو پارکنگ میں کھڑی گاڑی کے اندر چھوڑ جاتے ہیں۔ پولیس کی جانب سے وارننگ میں کہا گیا ہے کہ ایسا کرنا قون کے مطابق قابل سزا جرم ہے۔

ہفتے کے روز پولیس کی  جانب سے کیئے گئے ٹوئیٹ میں کہا گیا ہے کہ "پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں بچوں کو چھوڑنا قانون کی نظر میں قابل سزا غفلت ہے”۔ اور اس جرم کا مرتکب ہونے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔

حکام کو متعدد بار بچوں کے گاڑیوں میں پھنس جانے اور سوتے ہوئے بچے گاڑی میں بھول جانے جیسی رپورٹس مل چکی ہیں، اور ایسے واقعات کا اکثر اوقات نتیجہ خطرناک نکلتا ہے۔

اس لیے پولیس کی جانب سے والدین کے لیے بچوں کو گاڑی میں چھوڑنے کے خطرناک نتائج کے حوالے سے مسلسل آگاہی مہم جاری رہتی ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button