متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں پولیس کی جانب سے دھند میں ڈرائیونگ کے دوران ڈرائیوروں کی 10 عام غلطیوں کی فہرست جانیے

خلیج اردو
دبئی: ٹریفک کی ہموار روانگی ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔ گاڑی چلانا ایک مکمل ذمہ داری ہے اور اس میں کسی بھی طرح کی کوتاہی وبال جان بن سکتی ہے۔ متحدہ عرب امارات میں حکام نے خراب موسمی حالات میں سڑک پر محفوظ رہنے کے لیے دس غلطیوں سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر بتائے ہیں۔

متحدہ عرب امارات میں صبح کے وقت دھند کا دور اور سڑکوں پر حدنگاہ کی وجہ سے حکام نے اہم سڑکوں پر رفتار کی حد کو کم کرکے عوام کو ان موسمی حالات میں گاڑی چلانے کے خطرات سے خبردار کیا۔

ابوظہبی پولیس نے اتوار کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں 10 عام غلطیوں کی وضاحت کی گئی ہے جو لوگ دھند میں گاڑی چلاتے ہوئے سرزد ہوتیں ہیں۔ یہ غلطیاں درج ذیل ہیں:

 

الیکٹرانک سائن بورڈز پر رفتار کی حد پر عمل نہ کرنا، کروز کنٹرول کا استعمال ،گاڑیوں کے درمیان کافی فاصلہ نہ رکھنا، خطرے کی لائٹس کا استعمال اور دھند کی صورت میں لائٹس آن نہ کرنا اور ہائی وولٹیج لائٹس کا استعمال کرنا شامل ہے۔

سڑک پر لین کی پیروی نہ کرنا، ڈرائیونگ کے دوران فون استعمال کرنا، سڑک کے کنارے پر رک جانا، ہیوی گاڑیاں چلاناا اور خطرناک حدنگاہ میں کمی کے ہوتے ہوئے گاڑی چلانا جاری رکھنا ان غلطیوں میں شامل ہے جن سے حکام نے خبردار کیا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button