متحدہ عرب امارات

مختلف وجوہات کی وجہ سے ضبط شدہ گاڑیوں کو سمارٹ پروگرام کے ذریعے فروخت کیے جائیں گے

خلیج اردو
راس الخیمہ : راس الخیمہ میں حکام نے امارات میں ضبط شدہ گاڑیوں کو قبضے میں لینے اور فروخت کرنے کے سمارٹ پروگرام پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے۔

محکمہ ٹریفک اور پٹرولز کے قائم مقام ڈائریکٹر لیفٹیننٹ کرنل ڈاکٹر محمد عبداللہ البحر نے کہا ہے کہ یہ اقدام وفاقی اور مقامی سطح پر سرکاری اداروں میں سمارٹ تبدیلی کی رفتار کو تیز کرتا ہے۔

ڈاکٹر محمد نے وضاحت کی کہ سمارٹ پروگرام ضبط شدہ گاڑیوں کو عوامی نیلامی سے مشروط کرتا ہے اور اس کی سکروٹنی کیلئے بغیر کسی کاغذات کے قانونی طریقہ کار کا آغاز کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ پروگرام تمام اندرونی اور بیرونی شراکت داروں کے درمیان سمارٹ روابط کو ممکن بناتا ہےتاکہ عمل درآمد کی رفتار، طریقہ کار کے معیار اور خدمات میں شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے ۔

انہوں نے بتایا کہ اس کا مقصد سروسز کی کارکردگی کو بہتر بنانا اور صارفین کی اطمینان کو یقینی بنانا ہے۔

راس الخیمہ پولیس کی جنرل کمان کی جانب سے صارفین اور شراکت داروں کو فراہم کی جانے والی زیادہ تر خدمات کو خودکار بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔

اس کا مقصد ان تمام قومی اور سٹریٹیجک اشاریوں میں نمایاں قائدانہ کردار حاصل کرنا ہے جو سلامتی اور حفاظت کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button