متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : پولیس نے جائے حادثے سے بھاگنے والے ڈرائیور کا صرف 3 گھنٹے میں سراغ لگا کر اسے گرفتار کر لیا

خلیج اردو
04 مارچ 2021
ام القوین : ام القوین نے کامیابی سے اس ڈرائیور کا سراغ لگا کر گرفتار کیا ہے جس نے تیز رفتاری کی وجہ سے ایک ایشیائی باشندے کو ٹکر ماری اور پھر جائے حادثہ سے بھاگ گیا۔

ام القوین پولیس کے محکمہ ٹریفک اینڈ پیٹرول ڈیپارٹمنٹ میں ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل کرنل حمہید احمد سعید کا کہنا ہے کہ بدھ کے روز اس حادثے سے متعلق سنٹرل آپریشنز روم کو شام 7.15 پر الرٹ کر دیا گیا تھا۔

سب سے پہلے جائے حادثہ پر ایمبولینس ، پیرامیڈیکل اسٹاف روانہ کی گئی اور اس کے بعد ڈرائیور کا سراغ لگانے کیلئے پیٹرولنگ ٹیم اسائن کی گئی۔ ٹریفک پیٹرولنگ ٹیم نے 3 گھنٹوں میں بھاگنے والے ڈرائیور کو ٹریک کرکے گرفتار کر لیا۔

وفاقی قانون کے آرٹیکل 47 کے مطابق اگر کوئی ڈرائیور خطرناک حادثے کا موجب بنا تو اس کے ڈرائیونگ بک میں 23 پوائنٹس ڈالے جائیں گے اور 30 دنوں تک اس کی گاڑی ضبط ہو گی۔جبکہ جرمانے کا تعین عدالت کرے گی۔

پولیس نے عوام سے کہا ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کرے۔ خاص کر حد رفتار کی پابندی ، گاڑیوں کے بیچ مناسب فاصلہ رکھنا ، چوکنا ہوکر گاڑی چلانا اور پیدل چلنے والے حضرات کو راستہ دینے جیسے عوامل کا خاص خیال رکھیں۔

اس سے قبل ام القوین پولیس نے ایک ڈرائیور کو ہٹ کیا تھا جس نے یورپی سائکلسٹ کو ٹکر ماری تھی اور جائے حادثہ سے بھاگ گیا تھا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button