متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : پولیس نے رہائشیوں کو جیت کتروں اور کار چوروں سے خبردار کیا ہے

خلیج اردو
25 اکتوبر 2021
شارجہ : شارجہ پولیس نے رہائشیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ چوروں اور جیب کتروں سے محفوظ رہیں۔ ان افراد سے چوکنا رہیں جو آپ کے کپڑوں پر چھینکیں یا تھوکیں۔ اس حوالے سے حکام نے آگاہی مہم کا آغاز کیا ہے جو ایک مہینے تک کیلئے جاری رہے گا۔

انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر نے مجرموں کی جانب سے اپنے شکار کو لوٹنے کیلئے استعمال کی جانے والی مختلف چالوں کی وضاحت کی ہے۔

وہ اکثر اپنے متاثرین کو لات مارتے ہیں ان پر تھوکتے ہیں اور جب ان کی توجہ ہٹائی جاتی ہے تو انقدی اور دیگر سامان پر مشتمل ان کے بٹوے اور بیگ لے جاتے ہیں۔

ان دنوں مجرموں کے ذریعہ استعمال کیا جانے والا سب سے عام طریقہ خود کو کار بیچنے والا ظاہر کرنا ہے۔ وہ ممکنہ خریداروں کو راغب کرنے کیلئے کار کو مارکیٹ کی قیمت سے کم قیمت پیش کرتے ہیں۔ وہ اکثر جلدی میں سواد طے کر دیتے ہیں اور گاڑی پہنچائے بغیر نقد وصول کرنے کے بعد بھاگ جاتے ہیں۔

اس حوالے سے ان جرائم سے آگاہی اور ان سے نمٹنے کے طریقوں پر مشتمل عوامی مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔

شارجہ پولیس میں فوجداری تحقیقات کے محکمہ کت ڈائریکٹر کرنل عمر سلطان ابو الزوود کا کہنا ہے کہ مہم تین زبانوں عربی ، انگریزی اور اردو میں شروع کی گئی ہے۔

عوام کو ان جرائم کے خطرات سے آگاہ کرنے اور ان سے نمٹنے میں احتیاط اور دانشمندی کی ضرورت ہوتی ہے ۔ خاص طور پر جب وہ مجرموں کی طرف سے بے وقوف بنائے جاتے ہیں۔

اس مہم کا آغاز شہر کے مختلف حصوں سے بڑی تعداد میں چوروں اور جیب کتروں کی شکایات موصول ہونے کے بعد کیا گیا ہے۔ پولیس نے شہر میں سے بہت سے ان مجرموں کو گرفتار کیا ہے۔

حفاظت اور سلامتی کے حصول کیلئے ان جرائم کے بارے میں عوام کو چوکس اور محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button