متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کے صدر کی جانب سے سعودی عرب میں یو اے ای کے عازمین حج کی خیر خیریت دریافت کی ہے اور ان کی دی جانے والی سہولیات کا معائنہ کیا ہے

خلیج اردو
ابوظبہی : متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد نے سعودی عرب میں موجود یو اے ای کے حج انچارج کو کال کرکے یو اے مشن کی طرف سے عازمین حج کو فراہم کی جانے والی سہولیات کی جانچ پڑتال کی ہے۔

صدر عزت مآب شیخ محمد بن زید النہیان نے متحدہ عرب امارات کے حج مشن کے انچارج عہدیدار سے سعودی عرب میں ملک کے عازمین کی خیریت کے بارے میں پوچھ گچھ کی ہے۔

اسلامی امور اور اوقاف کی جنرل اتھارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر محمد مطر الکعبی کے ساتھ فون کال کے دوران شیخ محمد نے حجاج کرام کی حفاظت اور آرام کو یقینی بنانے میں سعودی عرب کی کوششوں کو کی تعریف کی۔

ڈاکٹر الکعبی کے مطابقمتحدہ عرب امارات کے صدر نے مناسک حج کی ادائیگی کے دوران عازمین کے حالات اور مشن کی طرف سے فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لینے پر زور دیا۔

شیخ محمد نے عازمین حج کو اس نیک فریضہ کی ادائیگی پر مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے اور اللہ تعالی سے دعا کی ہے کہ وہ انہیں محفوظ رکھے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button