متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کے قومی دن سے پہلے صدر یو اے ای نے قیدیوں کی رہائی کا فرمان جاری کر دیا

خلیج اردو
25 نومبر 2020
ابوظبہی: متحدہ عرب امارات کا قومی دن 2 دسمبر کو ہر سال منایا جاتا ہے۔ اس بار 49 ویں قومی دن کے موقع پر صدر یو اے ای عزت مآب شیخ خلیفہ بن زید النہیان نے 628 قیدیوں کی رہائی کا فرمان جاری کیا ہے۔

ان قیدیوں کومتحدہ عرب امارات کے رہنماؤں کی جانب سے محبت اور رحمدلی کی وجہ سے رہا گیا گیا ہے۔ قیدیوں کے جرمانہ اور قرضے بھی سرکاری سطح پر ادا کیے جائیں گے۔ ان لوگوں کو زندگی میں اپنی غلطیوں کو سدھارنے کا موقع دیا گیا ہے۔

ان لوگوں کو ایک نئی زندگی ملی ہے اور مشکلات دور کرنے کا موقع ملا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button