پاکستانی خبریںمتحدہ عرب امارات

پاکستان کے نام بڑا اعزاز: متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کو آرڈر آف دی یونین ایوارڈ عطا کیا

خلیج اردو
ابوظبہی: پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی ہے جس میں ان اعلی سول ایوارڈ سے نواز گیا ہے۔

افواج پاکستان کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی، دوطرفہ دفاعی، سیکیورٹی تعاون اور مشرق وسطیٰ میں علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔

دونوں رہنماؤں نے اتفاق اور عزم کیا کہ پاک، امارات خوشگوار تعلقات اور بھائی چارے کے گہرے جذبے کی ایک عظیم تاریخ ہے۔پاکستان، متحدہ عرب امارات تعلقات پائیدار شراکت داری میں تبدیل ہو رہے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے صدر نے سپہ سالار کو "آرڈر آف دی یونین” میڈل سے بھی نوازا۔آرمی چیف کو اعزاز دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید وسعت دینے میں اہم کردار ادا کرنے پر عطا کیا گیا۔

آرڈر آف دی یونین ایوارڈ متحدہ عرب امارات کا غیر معمولی اعزاز ہے جو اس سے قبل ایمیل لاہود، شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ، پرنس فلپ، پرنس ولیم الیگزینڈر، مسٹر بل گیٹس اور سرگئی لاوروف کو عطا کیا گیا ہے۔

پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو اس سے قبل رواں سال 26 جون کو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے میڈل آف ایکسیلنس اورگزشتہ سال جنوری میں بھاریان آرڈر فرسٹ کلاس ایوارڈ سے نواز گیا۔

آرمی چیف کو 5 اکتوبر 2019 کو اردن کے شاہ عبداللہ دوم کی طرف سے آرڈر آف ملٹری میرٹ، 27 دسمبر 2018 میں روسی سفیر کے دورہ پاکستان کے موقع پر مشترکہ دولت کے ریسکیو اور روسی کوہ پیمائی فیڈریشن کا تعریفی خط بطور اعزااز دیا گیا جبکہ 20 جون 2017 کو انقرہ میں ترکی لیجن آف میرٹ ایوارڈ سے بھی نواز گیا۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button