پاکستانی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کے صدرشیخ محمد سے پاک فوج کے سربراہ سید عاصم منیر کی ملاقات،آرمی چیف نے شیخہ مریم بنت عبداللہ بن سلیم الفلاسی کے انتقال پر شیخ محمد سے دلی تعزیت کا اظہار کیا

خلیج اردو

ابوظبہی: صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر کا قصر الشاطی میں استقبال کیا۔

 

 

جنرل منیر نے شیخہ مریم بنت عبداللہ بن سلیم الفلاسی کے انتقال پر شیخ محمد سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور صدر عارف علوی اور پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے بھی تعزیت کی۔

 

 

دونوں اطراف نے متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے دوطرفہ تعلقات اور اپنی اقوام کے باہمی فائدے کے لیے دفاعی امور میں تعاون کو گہرا کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

 

ملاقات میں دونوں ممالک کے کئی اعلیٰ سطحی حکام نے شرکت کی۔

 

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button