خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کے صدر کا ملک کے مختلف علاقوں کا دورہ

خلیج اردو: صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نھیان نے امارت شارجہ میں خور فکان اور الدھید شہروں میں متعدد اہم ترقیاتی منصوبوں اور سیاحتی مقامات کا دورہ کیا۔ عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نھیان کے دورے میں 1820 کے الدھید قلعہ بھی شامل تھا شہر کی قدیم تاریخ کا گواہ ہے۔ اس دورے میں خور فکان شہر میں متعدد اہم ترقیاتی منصوبے بھی شامل تھے۔

ان میں الرفیسہ ڈیم بھی تھا جو کہ ملک کے سب سے نمایاں سیاحتی مقامات اور ماحولیاتی مقامات میں سے ایک ہے۔ صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نھیان نے اس ڈیم کا دورہ کیا اور انہیں وہاں فراہم کی جانے والی سہولیات، خدمات اور تفریحی سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

انہوں نے نئی خور فکان روڈ کا بھی دورہ کیا جو امارت شارجہ کے اہم علاقوں کو جوڑنے اور مختلف تاریخی اور قدرتی علاقوں سے گزرنے والی ایک اہم شاہراہ سمجھی جاتی ہے۔

نائب وزیراعظم اور صدارتی امور کے وزیر شیخ منصور بن زاید آل نھیان، شیخ حمدان بن محمد بن زاید آل نھیان اور صدارتی امور کی وزارت میں خصوصی امور کے مشیر شیخ محمد بن حمد بن تہنون آل نھیان بھی متحدہ عرب امارات کے صدر کے ہمراہ تھے

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button