متحدہ عرب امارات

یوکرین بحران کا حل تلاش کرنے کی کوشش: صدر متحدہ عرب امارات روس کے دورے پر پہنچ گئے

خلیج اردو
ابوظبہی:متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے پیر کے روز بتایا ہے کہ یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کے دورہ روس کا مقصد یوکرائن کے حالیہ بحران کا موثر سیاسی حل تک پہنچنے میں مدد کرنا ہے۔

وزارت خزانہ نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات فوجی کشیدگی کو کم کرنے، انسانی حقوق پر ہونے والے اثرات کو کم کرنے اور عالمی امن اور سلامتی کے حصول کے لیے سیاسی تصفیہ تک پہنچنے کے لیے مثبت نتائج حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

متحدہ عرب امارات نے یوکرین کے بحران کا پرامن حل تلاش کرنے کی کوششوں کی حمایت کے لیے اپنی تیاری پر زوردیتے ہوئے سفارت کاری، بات چیت اور بین الاقوامی قانون کے اصولوں پاسداری سے متعلق اپنے موقف کا اعادہ کیا گیا۔

وزارت خارجہ اور بین الاقوامی تعاون نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کا دورہ روس یو اے ای کی خطے میں سلامتی اور استحکام کے حصول میں کردار ادا کرنے کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہے۔ دنیا اور علاقائی اور بین الاقوامی طاقتوں کے ساتھ نتیجہ خیز اور تعمیری تعاون کو بڑھانے سمیت یوکرین کے بحران سے متعلقہ تمام فریقوں کے ساتھ بات چیت کرنے کے علاوہ موثر سیاسی حل تک پہنچنے میں مدد کے لیے کردار ادا کیا جائے۔

بیان میں اشارہ کیا گیا ہے کہ دو طرفہ مذاکرات یوکرین کے بحران سے متعلق تازہ ترین پیش رفت پر توجہ دیں گے۔ ملک فوجی کشیدگی کو کم کرنے اور انسانی ہمدردی کے اثرات کو کم کرنے اور عالمی امن و سلامتی کے حصول کے لیے سیاسی تصفیہ تک پہنچنے کے لیے مثبت نتائج حاصل کرنا چاہتا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button