متحدہ عرب امارات

یو اے ای نے نا ممکن کو ممکن کر دیکھایا: ہوپ پروب کامیابی سے مریخ کے مدار میں داخل

 

خلیج ارو آن لائن:

متحدہ عرب امارات نے گزشتہ رات تاریخ رقم کر دی، وہ کام کر دیکھایا جو عرب ممالک میں اس سے پہلے کسی ملک نے نہیں کیا تھا۔

متحدہ عرب امارات کی جانب سے مریخ کے لیے لانچ کیا گیا مشن گزشتہ شب کامیابی سے مریخ کے مدار میں داخل ہوگیا۔

گزشتہ شب 9 فروری کو رات 8 بج کر 15 منٹ پر ہوپ پروب کامیابی سے مریخ کے مدار میں داخل ہوگیا۔ جہاں وہ دو زمینی سالوں کا وقت گزارے گا۔

متحدہ عرب امارات کا ہوپ پروب مشن اس وقت مریخ کے مدار میں ہے، اس کے بعد 10 فروری کو کو چین کا مشن تیاون مریخ کے مدار میں داخل ہوگا۔ اور 18 فروری کو امریکی ایجنسی ناسا کی جانب سے خلا میں چھوڑا گیا مشن مریخ پر لیڈنگ کی کوشش کرے گا۔

یہ تینوں مشن گزشتہ سال جولائی میں لانچ کیے گئے تھے۔

یو اے ای کے ہوپ پروب مشن کو گزشتہ سال جولائی میں جاپان کے تنیگاشیما سپیس سنٹر سے لانچ کیا گیا تھا۔ ہوپ پروب 435 ملین کلومیٹر سفر طے کر کے مریخ تک پہنچا ہے۔

متحدہ عرب امارات کی اس تاریخی کامیابی پر تمام عوام و خواص خوش ہیں۔ اس موقع پر شیخ محمد بن راشد المکتوم اور شیخ محمد بن زید النہیان نے اس مشن پر کام کرنے والے انجینئروں کو مبارک باد بھی دی۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button