متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : خبردار ویب سائیٹ ہیکنگ سنگین جرم ہے ، لاکھوں درہم جرمانہ اور قید کی سزا ہوگی

خلیج اردو
19 ستمبر 2021
ابوظبہی : متحدہ عرب امارات میں استعاثہ عامہ نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ اگر کسی ویب سائیٹ تک بغیر اجازت کے رسائی حاصل کی جائے اور اس میں کسی بھی طرح کی تبدیلی کی جائے تو اس کیلئے جیل یا جرمانہ یا پھر دونوں کی سزا ہو سکتی ہے۔

کسی ویب سائیٹ کو ہیک کرکے اس میں سے کوئی ڈیٹا ڈیلیٹ کرنا ، کسی بھی طرح کا مواد اپلوڈ کرنا یا ویب سائیٹ کے ایڈریس پر قبضہ کرنا غیر قانونی ہے۔

سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر حکام نے آگاہی مہم کے طور پر 2012 کے وفاقی قانون نمبر 5 کے آرٹیکل 5 کا حوالہ دے کر بتایا ہے کہ اس جرمن کی سزا جیل اور ایک لاکھ درہم سے لے کر تیس لاکھ درہم تک جرمانہ ہے۔

قانون کی رو سے دونوں سزائی یا دونوں میں سے ایک ہو سکتی ہیں۔

اسی قانون کے آرٹیکل 4 اور آرٹیکل 6 کے مطابق کسی سرکاری ویب سائیٹ تک رسائی حاصل کرکے معلومات چوری کرنا یا کسی بھی طرح جعل سازی کرنا قابل سزا جرائم ہیں۔

آرٹیکل 4 کے مطابق جو بھی ویب سائٹ ، الیکٹرانک انفارمیشن سسٹم ، کمپیوٹر نیٹ ورک ، یا انفارمیشن ٹیکنالوجی تک رسائی حاصل کرتا ہے تو اسے کم از کم 250000 سے 1.5 ملین درہم جرمانہ یا عارضی قید یا دونوں کی سزا ہوگی۔

سرکاری ڈیٹا ، لیاتی ، تجارتی یا اقتصادی سہولت سے متعلق خفیہ معلومات حاصل کرتا ہے یا اگر یہ ڈیٹا یا معلومات حذف ، خارج ، خراب ، تباہ ، تبدیل یا چوری کرکے شائع کی گئی ہیں تو سزا کم از کم پانچ سال کی قید تو سزا کم از کم 500000 درہم اور زیادہ سے زیادہ بیس لاکھ ہوگی۔

Source : Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button