متحدہ عرب امارات

بریکنگ نیوز : عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا

خلیج اردو
دبئی : متحدہ عرب امارات کے سرکاری ملازمین کو 29 ویں رمضان سے 3 شوال تک چھٹیاں ملیں گی۔ منگل کو وفاقی اتھارٹی برائے حکومتی انسانی وسائل نے اعلان کیا ہے۔

ای اے ایس کے بورڈ کے چیئرمین ابراہیم الجروان نے کہا کہ اسلامی کیلنڈر میں شوال کا پہلا دن جو عید الفطر کا پہلا دن بھی ہے، پیر 2 مئی 2022 کو ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

2022 کیلئے متحدہ عرب امارات کے منظور شدہ کیلنڈر کے مطابق عید الفطر کی چھٹی 29 رمضان المبارک کی مناسبت سے30 اپریل 2022 بروز ہفتہ کو شروع ہوگی اور 3 یا 4 مئی بروز منگل یا بدھ کو ختم ہوگی۔

عید کا سارا دارومدار چاند نظر آنے پر ہے جس کے تحت اسلام کے قمری کلینڈر کی بنیاد رکھی گئی ہے۔

وزارت انسانی وسائل اور ایمریٹائزیشن کی جانب سے نجی شعبے کے ملازمین کیلئے چھٹیوں کا اعلان کیا جائے گا۔ عیسوی سال کے مطابق تاریخوں کا اعلان صرف چاند نظر آنے کے تصدیق کے بعد ہی کیا جا سکتا ہے۔

Source: Gulf News

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button