متحدہ عرب امارات

پبلک ٹرانسپورٹ نے کرونا وائرس کے بعد سے ریکوری کر لی ہے ، یہ نتقل و حرکت کیلئے بہترین ذریع ہے

خلیج اردو
12 ستمبر 2021
دبئی : ایسے میں جب دبئی میٹرو نے اپنا بارہویں سالگرہ منایا، دبئی میٹرو نے ایک اور سنگ میل حاصل کیا ہے۔ جمعرات کو دبئی نے روزمرہ کے مقامی ٹرانسپورٹ میں مسافروں کی ریکارڈ تعداد کو سفر کی سہولت فراہم کی۔

یہ تعداد 1.3 ملین مسافروں نے سفر کی جو اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام کا پبلک ٹرانسپورٹ پر کتنا اعتماد ہے۔

نیو دہلی سے تعلق رکھنے والی انجلی نیئر کا کہنا ہے وہ دبئی پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم کو ہمیشہ سے پسند کرتی ہے۔ وہ جب سے دبئی پچھلے سال سے آئی ہے تو وہ دبئی پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم استعمال کررہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ میٹرو میں سفر اس وجہ سے پسند کرتی ہے کہ اسے اپنی منزل پر پہنچنے میں آسانی اور وقت کی بچت رہتی ہے۔ میں دہلی میں بھی میٹرو استعمال کرتی ہو لیکن دبئی میٹرو کافی منظم ، صاف اور تیز ہے۔

خلیج ٹائمز سے گفتگو میں مختلف ممالک سے آئے ہوئے افراد جو یہاں مختلف پیشوں سے تعلق رکھتے ہیں ، نے دبئی میٹرو اور دیگر پبلک ٹرانسپورٹ کو شاندار قرار دیا ہے۔

بہت سے افراد کا خیال ہے کہ کرونا وائرس کے دوران جہاں انہیں دیگر حوالوں سے مسائل تھے وہاں انہیں پبلک ٹرانسپورٹ نے کافی سہارا فراہم کیا۔

روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی آر ٹی اے کے مطابق دبئی میٹرو نے 458,060 مسافروں کو جمعرات کے دن سفری سہولیات فراہم کی جس میں 311090 مسافروں نے ریڈ لائن اور 146970 گرین لائن پر جبکہ 15932 نے ٹریم استعمال کیا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button