متحدہ عرب امارات

راتوں رات کروڑ پتی بننے کے لیے یو اے ای کے ریفل ڈرا میں شامل ہونے کا مکمل طریقہ کار جانیے

 

خلیج اردو آن لائن:

راتوں رات امیر ہونا ہر کسی کا خواب ہوتا ہے۔ اور ایسے خواب متحدہ عرب امارات میں اکثر حقیقت کا روپ بھی اختیار کر لیتے ہیں۔ کیونکہ متحدہ عرب امارات میں متعدد انعامی اسکیمیں ایسی ہیں جن میں شرکت کرنے سے آپ کے امیر ہونے کے امکانات پیدا ہو جاتے ہیں۔

متحدہ عرب امارات میں اسی ہفتے یو اے ای کی تاریخ کا سب سے بڑے لکی ڈرا "ایمریٹس ڈرا” کا آغاز کیا گیا ہے کہ جس کی کل انعامی رقم 77 ملین درہم ہے۔ ذیل میں ان ریفل ڈراز میں شرکت کرنے کا مکمل طریقہ کار بتایا گیا ہے:

ایمریٹس ڈرا

ایمریٹس ڈرا یو اے ای کی تاریخ کا سب سے بڑا کیش پرائز ہے جس میں 77 ملین درہم کا کیش انعام دیا جا رہا ہے۔

اس ڈرا میں شرکت کرنے کے لیے آپ www.emiratesdraw.com  کی ویب سائٹ پر جا کر آن لائن 50 درہم میں کورل ریف پولپ خریدیں یا پھر ایمریٹس ڈرا کے منظور شدہ ریٹیلر سے کوپن خرید کر اس ڈرا میں شرکت کی جا سکتی ہے۔

آن لائن رجسٹریشن کے بعد آپ کو ایک 7 ہندسوں پر مشتمل نمبر منتخب کرنا ہوگا یا آپ سسٹم کی مدد سے خود کار طریقے سے بھی اپنے لیے ایک نمبر منتخب کر سکتے ہیں۔ نمبر منتخب کرنے کے بعد وہ نمبر آپ کے نام پر لاک ہو جائے گا اور کوئی دوسرا شخص وہی نمبر منتخب نہیں کر پائے گا۔ یوں آپ اس ڈرا میں شریک ہوجائیں گے۔ اس ڈرا کا اعلان ہر ہفتے کمپنی کی ویب سائٹ اور یو ٹیوب چینل پر یو اے ای کے وقت کے مطابق رات 7 بجے کیا جاتا ہے۔

دبئی ڈیوٹی فری ملینیئم ملینیئر:

دبئی ڈیوٹی فری ملینیئم ملینیئر 1999 میں لانچ کیا گیا تھا اور اس ڈرا کی مدد سے اب تک متعدد افراد راتوں رات امیر ہوچکے ہیں۔ اس ڈرا میں 3 اشاریہ 67 ملین درہم کا کیش پرائز جیتنے کا موقع ملتا ہے۔

اس لکی ڈرا میں شرکت کرنے کے لیے 1 ہزار درہم پر مشتمل ٹکٹ دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ یا المکتوم ایئر پورٹ پر دبئی ڈیوٹی فری سے خریدی جا سکتی ہے۔ اس ڈرا کا اعلان ہر دو سے تین ہفتوں بعد دبئی ڈیوٹی فری شاپنگ کملیکس پر کیا جاتا ہے۔

بگ ٹکٹ ابوظہبی:

یو اے ای کا تیسرا بڑا انعام ابوظہبی بگ ٹکٹ ہے۔ یہ ڈرا 1992 میں شروع ہوا اور اب تک متعدد افراد کو کروڑ پتی بنا چکا ہے۔ اس ڈرا میں ہر کچھ مہینوں بعد لگژری گاڑیاں دی جاتی ہیں۔ تاہم، اس ڈرا کی سب سے اہم بات اس کا 10 لین درہم پر مشتمل کیش پرائز ہے۔

اس ڈرا میں شرکت کے لیے ٹکٹ آن لائن یا ابوظہبی انٹرنیشنل ایئرپورٹ ، العین ڈیوٹی فری اور ابوظہبی سٹی ٹرمینل پر خریدے جا سکتے ہیں۔ قیمت 500 روپے فی ٹکٹ ہے۔ آپ دو ٹکٹ بھی خرید سکتے ہیں اور ان کے 2+1 پروموشن کے تحت تیسرا ٹکٹ مفت حاصل کر سکتے ہیں۔

پروموشن مہینے کے پہلے دن سے شروع ہو کر مہینے کے آخری دن رات 11 بج کر 59 منٹ جاری رہتی ہے۔  10 ملین درہم کا اگلا میگا ڈرا 3 اکتوبر کو ہوگا۔

محظوظ:

محظوظ ہفتہ وار لکی ڈرا ہے جو ہر ہفتے اس میں شرکت کرنے والوں کو لاکھوں درہم جیتنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

آپ محظوظ لکی ڈرا میں حصہ لینے کے لیے www.mahzooz.ae کی ویب سائٹ پر جا کر پانی کی ایک بوتل خریدیں۔ 35 درہم میں خریدی گئی بوتل آپ کو ڈرا میں شرکت کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ محظوظ لکی ڈرا کا اعلان ہر ہفتے کی رات 9 بجے کیا جاتا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button