متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں ریلوے پروگرام کی لانچنگ ، ملازمت کے مواقع میں اضافہ ہوگا ، وہ سب جس کے بارے میں آپ کو جاننا چاہیئے

خلیج اردو 06 دسمبر 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات کے رہائشی اور سیاح اب جلد ہی یو اے ای میں ٹرین سے منٹوں میں سفر کر پائیں گے۔

اتوار کو یو اے ای میں جس ریلوے پروگرام کا اعلان کیا گیا ہے اس کی مدد سے ابوظبہی سے دبئی کیلئے 50 منٹ اور متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت سے فجیرہ تک 100 منٹوں میں سفر ممکن ہو سکے گا۔ اس پروگرام کے تحت شروع کیے گئے ٹرینوں کی تیز رفتار 200 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ پائے گی۔

اس پروگرام کو ملک بھر میں سامان کی ترسیل اور مسافروں کی نقل و حرکت کا سب سے بڑا مربوط نظام ہے۔

حکومت نے اس ریلوے اسکیم کا اعلان ایکسپو 2020 دبئی میں متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زید النہیان کی موجودگی میں کیا۔

اس موقع پر شیخ محمد نے کہا کہ اتحاد ریل اگلے 50 سالوں کیلئے یو اے ای کے اتحاد کی مضبوطی کو مستحکم کرنے کا سب سے بڑا منصوبہ ہے۔ یہ متحدہ عرب امارات کے 11 اہم شہروں اور علاقوں میں رابطہ قائم کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ یو اے ای کے پاس سب سے شاندار انفراسٹرکچر ہے۔ اس منصوبے میں اس بات کا خیال رکھا گیا ہے کہ یہ ماحول دوست ہو۔

شیخ محمد بن زید نے کہا کہ یہ پروگرام حقیقی معنوں میں ہمارے نیشنل اکونامک سسٹم کی انٹیگریشن کو منعکس کرتا ہے۔اس سے ملک کے کے مختلف شہروں کو جوڑنے کے مشن کی تکمیل ہوگی۔

قومی ریلوے پروگرام میں 50 بیلین درہم کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ توقع ہے کہ 2030 تک 9000 سے زیادہ ملازمتیں پیدا ہوں گی۔

اس میں تین اہم منصوبے شامل ہیں۔ پہلے حصے میں مال برداری میں اتحاد ریل کی مال بردار خدمات شامل ہیں۔ دوسرے میں ریل مسافر خدمات کا مقصد 11 شہروں کو السیلا سے فجیرہ تک جوڑے گا۔ 2030 تک ریل کے مسافروں کی تعداد سالانہ 36.5 ملین سے زیادہ ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

تیسرا منصوبہ ایک مربوط ٹرانسپورٹیشن سروس ہے۔ جس میں سمارٹ ٹرانسپورٹیشن سلوشنز کے انضمام کو یقینی بنانے کیلئے ایک مرکز قائم کیا جائے گا۔ متحدہ عرب امارات کے شہروں کے اندر نقل و حمل کی سہولت آسان بنانے کیلئے لائٹ ریل کے نیٹ ورک کو ریل پیسنجر سسٹم سے منسلک کیا جائے گا۔

منصوبہ بندی اور بکنگ کے سفر کی اجازت دینے کیلئے سمارٹ ایپلی کیشنز اور حل بھی تیار کیے جائیں گے۔ لاجسٹک آپریشنز، پورٹ اور کسٹم سروسز کو مربوط کرنا اور مربوط لاجسٹک حل فراہم کرتے ہیں۔

یو اے ای کے ریلوے پروگرام سے 200 بیلین سرمایہ کاری کے مواقع پیدا ہوں گے۔ کاربن کے اخراج کو کم کرنے کیلئے 21 بیلین ، سڑک کی مینٹیننس کیلئے 8 بیلین درہم ، سیاحت سے فوائد کا 23 بیلین اور عوامی فوائد سے متعلق ملکی معیشت کو 23 بیلین کا فائدہ ہوگا۔

ابوظبہی ولی عہد شہزادہ کورٹ کے چیئرمین اور اتحاد ریل کے چیئرمین شیخ تھیاب بن محمد بن زید النہیان کا کہنا تھا کہ یہ پروگرام اماراتی ہنرمندوں کو قابلیت اور تربیت دینے کیلئے بہترین موقع ہے۔

اتحاد ریل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شادی ملک نے کہا کہ ریلوے پراجیکٹ اماراتی ہنرمندوں کے ذریعے چلایا جاتا ہے۔ اتحاد ریل کے ڈپٹی پراجیکٹ مینیجر خولود المزروعی نے اتحاد ریل کے حاصل کردہ اہم سنگ میلوں پر روشنی ڈالی۔

اپنے پہلے فیز میں اتحاد ریل دنیا کا سب سے بڑا سلفر ایکسپورٹر بن گیا ہے۔ ٹرین نے 30 ہزار ٹن سلفر کو ٹرانسپورٹ کیا۔ اس سے ٹرانسپورٹیشن اور مینٹننس کے اخراجات میں کمی آئی ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button