متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں بارشوں کی وجہ سے آنے والے سیلاب میں بے گھر ہونے والے خاندانوں کے لیے50,000 امداد کا اعلان کردیا

خلیج اردو
شارجہ: شارجہ کے حکمران نے ان خاندانوں کو 50,000 درہم کی تقسیم کی ہدایت کی ہے جنہیں حالیہ موسمی سیلاب میں اپنے گھروں کو سیلاب کے بعد خالی کرنا پڑا تھا۔

سپریم کونسل کے رکن اور شارجہ کے حکمران شیخ ڈاکٹر سلطان بن محمد القاسمی نے حکام کو ہدایت کی کہ وہ رقم امارات میں عارضی رہائش گاہوں اور ہوٹلوں میں مقیم خاندانوں کے حوالے کریں۔

اس امدادی رقم کی تقسیم کا مقصد خاندانوں کو بحفاظت اور تیزی سے اپنے گھروں کو لوٹنے میں مدد کرنا ہے۔

سماجی خدمات کے شعبے کے سربراہ عفاف المری نے یہ اعلان ایک مقامی ریڈیو چینل پر کیا جس کے مطابق پینسٹھ خاندان اس اقدام سے مستفید ہوں گے۔

حال ہی میں ملک کے مشرقی حصوں میں شدید بارشوں نے تباہی مچادی ہے جس سے کئی گھر زیر آب آگئے۔ طوفانی بارشوں سے سات افراد ہلاک ہو گئے۔

متحدہ عرب امارات میں حکام نے شارجہ اور فوجیرہ میں پھنسے 870 سے زائد افراد کوریسکیو کیا ہے۔ 150 سے زائد لوگوں کو ان کے گھروں میں سیلاب آنے کے بعد بچا کر ہوٹلوں اور دیگر ہاؤسنگ یونٹوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button