متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : 2022 کیلئے رمضان اور عیدالفطر کی ممکنہ تاریخوں کا اعلان کیا گیا، آپ کی پلاننگ آسان بنے گی

خلیج اردو
دبئی : رمضان کا مقصد مہینہ ممکنہ طور پر دو اپریل 2022 سے شروع ہوگا۔ بین الاقوامی یونین برائے فلکیات اور اسپیس سائنس کے رکن ابراہیم الجروان نے تصدیق کر دی۔

رمضان ہجری سال کا نواں مہینہ ہے جو قمری کلینڈر کی بنیاد پر ہے۔ ہجری کلینڈر کا آغاز 622 عیسوی صدی میں ہوا جب مسلمانوں کے پیارے نبی حضرت محمد ﷺ نے مکہ سے مدینہ ہجرت کی۔

الجروان نے پیش گوئی کی کہ جماد الاخرہ جو اسلامی کلینڈر کا چھٹہ مہینہ ہے، کا آغاز 4 جنوری 2022 کو ہوگا۔ یوں رمضان کیلئے تین مہینے رہ گئے ہیں۔

عیدالفطر ممکنہ طور پر پیر 2 مئی 2022 کو ہوگی۔ اقوام متحدہ کے چھٹیوں کے کلینڈر کے مطابق ، یو اے ای کے رہائشیوں کو 29 رمضان سے 3 شوال تک عید کی چھٹیاں رہیں گی۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button