متحدہ عرب امارات

موبائل نیٹ ورک کی اسپیڈ میں متحدہ عرب امارات دنیا میں سب سے آگے

 

خلیج اردو آن لائن:

مقررہ براڈ بینڈ اور موبائل نیٹ ورک ٹیسٹنگ ایپلی کیشنز، ڈیٹا اور تجزیہ کے عالمی رہنما ایجنسی اوکلا کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق2021 کی پہلی سہ ماہی میں موبائل نیٹ ورک کی تیز ترین رفتار کےباعث متحدہ عرب امارات عالمی موبائل انڈیکس میں سب سے آگے ہے۔

اس اہم کارنامے سے متحدہ عرب امارات کی کامیابیوں میں ایک کامیابی کا اضافہ ہوگیا ہے۔ اور یہ کامیابی ایک ایسے وقت میں حاصل ہوئی ہے جب یو اے انے سال 2021 کو یو اے ای کے 50ویں سال نام دیا گیا ہے اور قوم اس سنگ میل کی گولڈن جوبلی منا رہی ہے۔

مارچ میں 178 اشاریہ 52 ایم بی پی کی ڈاؤںلوڈ اسپیڈ کے ساتھ یو اے ای نے جنوبی کوریا اور قطر میں پیچھے چھوڑ دیا تھا۔ اس کے بعد جنوری اور فروری میں بھی یو اے ای نے دونوں ممالک کو پچھاڑ دیا، جنوری میں یو اے ای ڈاؤنلوڈ اسپیڈ 183 اشاریہ 03 جبکہ فروری میں 177 اشاریہ 10 رہی۔

یاد رہے کہ اسپیڈ ٹیسٹ گلوبل انڈٰیکس 135 ممالک کی انٹرنیٹ اسپیڈ کو ٹیسٹ کرتا ہے اور پھر ہر مہینے تمام ممالک کی اسپیڈ کا آپس میں موازنہ کیا جاتا ہے۔ اس انڈیکس کے لیے ڈیٹا ہر مہینے لاکھوں لوگوں کی طرف سے کیے جانے والے اسپیڈ ٹیسٹ سے حاصل کیا جاتا ہے۔

خیال رہے کہ آج کے دور میں موبائل نیٹ ورک کی اسپیڈ لوگوں کی اجتماعی خوشحالی کا ایک اہم جزو بن گیا ہے۔ لہذا اس کی اچھی رفتار میسر ہونا مثبت مضمرات کا باعث بنتا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button