متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : اگر کوئی آپ کے ساتھ انلائن فراڈ کرے تو اس کو کیسے قانون کی مدد سے پکڑا جا سکتا ہے؟

خلیج اردو
16 فروری 2021
دبئی : انلائن فراڈ میں عالمی سطح پر اضافہ ہورہا ہے۔ لوگ مختلف طریقوں سے شہریوں کے بنک اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کرکے فراڈ کرتے ہیں۔ دبئی میں مقیم ایمرین کلوراکان نے گلف نیوز سے سوال پوچھا ہے۔ ان کا سوال اور جواب دیگر شہریوں کیلئے فائدہ مند ہو سکتا ہے۔

سوال : میرا مشرق ڈیبٹ کارڈ 9 مارچ 2020 کو غلط استعمال ہوا اور میرے اکاؤنٹ سے رقم چوری ہوئی ہے۔ میں چاہتی ہوں کہ میری رقم مجھے واپس ملے ۔ یہ ایسے ہوا کہ واقوعہ کے روز میں اپنے آفس میں تھی اور مجھے ایک نوٹیفیکیشن ملا کہ میرے اکاؤنٹ سے 4900 درہم نکالے گئے ہیں جبکہ رقم نکالنے والا میں نہیں تھا۔ میں نے فوری طور پر اپنے مشرق ہیلپ لائن سنٹر پر کال کی لیکن رش کی وجہ سے کال مل نہ پائی اور اتنے میں اتنی ہی رقم کی دوسری ٹرانزیکشن کا نوٹیفیکیشن آیا۔

آخرکار جب میری کال مل گئی تو میں نے کامیابی سے اپنا کارڈ بلاک کیا۔ تاہم پھر بھی مجھے ٹرانزیکشن کمپلیٹ نہ ہونے کے نوٹیفیکیشن ملتے رہے جس کا مطلب ہے کہ کوئی شخص لگاتار کوشش کررہا تھا مزید ٹرنزیکشن کی۔ میں نے دوبارہ مشرق ہیلپ لائن کال کی اور انہوں نے تصدیق کی کہ میرا کارڈ بلاک ہوچکا ہے اور یہ کوئی فراڈ کرنے والا تھا جس نے یہ ٹرانزیکشن کیا۔

ایسے میں جب میں اپنے خاندان کی اکلوتی کفیل ہوں تو مجھے یہ رقم واپس چاہیئے۔ مجھے اپنے خاندان کی ضروریات پوری پوری کیلئے اس رقم کی بڑی شدت سے ضرورت ہے۔ فلپائن میں پڑھنے والے میرے بھائی بہن کی ٹیوشن فیس کیلئے مجھے اس رقم کی اشد ضرورت ہے۔ اگرچہ میں نے مشرق کے ساتھ تنازع اٹھایا ہے لیکن ان کے مطابق وہ میری مدد نہیں کر سکتے ، ان کی طرف سے کوئی مثبت جواب نہیں مل رہا۔ یہ ٹرانزیکشن اے ٹی ایم سے کی گئی ہے اور میرا خیال ہے کہ وہاں سی سی ٹی وی کیمرہ لگا ہوگا، اگر وہ میرے ساتھ وہ معلومات شیئر کریں تو میں کیس فائل کردوں گی۔

مشرق کا جواب : محترمہ ایمرین کلوراکان کا کنسرن ہمارے ساتھ شیئر کرنے کیلئے شکریہ۔ ہماری ٹیم نے اس کیس کی جانچ کر لی ہے اور ہماری معلومات کے مطابق یہ ٹرانزیکشن اپنی نوعیت میں خفیہ تھی۔ جو او ٹی پی کوڈ کسٹمر کے موبائل کو موصول ہوا تھا ، اسے استعمال کرتے ہوئے ہی یہ ٹرانزیکشن کی گئی ہے۔ ہم نے متعلقہ صارف کے ساتھ اس حوالے سے گفتگو کی ہے۔ ان کو ہم نے وجوہات بتا دیں ہیں اور وہ مطمئن ہے،

تاہم اس کیلئے ہم گلف نیوز کے مشکور ہیں کہ انہوں نے یہ کنسرن اٹھایا۔ اس حوالے سے کسٹمر کا کہنا ہے کہ ہم نے مشرق کے ساتھ معاملہ حل کر دیا ہے۔ اس کیلئے گلف نیوز کے مشکور ہیں۔ اس حوالے سے مرحلے کا آغاز 22 جولائی 2020 کو ہوا ، 27 جولائی کو اس کا جواب دیا گیا اور 28 جولائی کو کسٹمر نے تصدیق کی۔

Source : Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button