متحدہ عرب امارات

ویزہ پراسز میں مسائل کی وجہ سے ابوظبہی سفر سے رہ جانے والے مسافر نے ایئرلائن سے ٹکٹ چارجز واپسی کا مطالبہ کر دیا

خلیج اردو
11 ستمبر 2021
ابوظبہی :عجمان سے گلف نیوز کے ایک قاری مصطفیٰ سلیمان نے گلف نیوز سے ٹکٹ سے متعلق معلومات کیلئے سوال پوچھا ہے۔ سوال اور جواب ذیل میں درج ہیں۔

سوال : 22 فروری 2021 کو میں نے اپنی بیوی اور دو بچوں کیلئے قاہرہ سے دبئی کیلئے اتحاد ایئرویز کے کلیئر ٹریپ سے ٹکٹ بک کیے جس کی قیمت 2829 درہم تھی۔

جس دن پرواز تھی تو میرے خاندان کو اتحاد ایئرویز نے ان کے سفر سے روک دیا ہے۔ ان کے سیاحتی ویزہ دبئی نے جاری کیے تھے۔ مجھے اس حوالے سے معلومات نہیں تھی اور نہ ہی مجھے ٹریول ایجنٹ نے آگاہ کیا تھا جب میں بکنگ کررہا تھا۔

میں نے کلیئر ٹریپ کال کی اور انہوں نے مجھے بتایا کہ میں انہیں ای میل کروں اور انہیں مسترد ہونے کا خط بھی ارسال کروں۔ میں نے ایسا ہے لیکن تب سے میں میں ان کے کسٹمر سروس کو کال اور ای میلز کررہا ہوں لیکن وہ مجھے کوئی جواب نہیں دیتے۔

ایک بار انہوں نے مجھ سے کہا کہ انہوں نے میری درخواست پر میرا ٹرپ منسوخ کیا ہے۔ پھر انہوں نے کہا کہ ہم اتحاد ایئرویز سے معلومات لے کر آپ کو اپڈیٹ کرتے ہیں۔ تاہم کافی عرصہ بیت جانے کے باوجود دبئی سے قاہرہ کیلئے ریٹرن ٹکٹ سسٹم پر اب بھی ایکٹیو ہے۔

جواب : اس شکایت کی تحقیقات کی گئی ہے اور اسے حل کیا گیا ہے۔ صارف سلیمان کو بتایا گیا ہے کہ انہیں اگلے تین سے بارہ کاروباری دنوں میں 2133 درہم کی رقم واپس کی جائے گی۔

اس تاخیر کی وجہ یہ ہے کہ سلیمان ویزہ کی منسوخی کی وجہ سے پوری رقم کی واپسی کا مطالبہ کررہا تھا۔ تاہم ایئرلائن یہ رقم ادا نہیں کر سکتی۔

یہ ہماری ذمہ داری ہے اور ہم خیال رکھتے ہیں کہ ایسے شکایات کو بھرپور طریقے سے سن کر حل کیا جائے۔ ہم نے سلیمان کو آگاہ کیا ہے کہ انہیں رقم ری فنڈ ہوگی۔

اس حوالے سے سلیمان نے گلف نیوز کو بتایا ہے کہ انہیں رقم واپس مل گئی ہے اور وہ گلف نیوز کا مشکور ہے۔ وہ بتاتا ہے کہ شکایت کا 24 جون جبکہ حل کرنے کا دن 27 جون تھا۔ اس حوالے سے صارف نے تصدیق یکم جولائی کو کی ہے۔

Source : Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button