متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات نے سفر سے متعلق ضوابط میں مزید نرمی کر لی

خلیج اردو
دبئی : متحدہ عرب امارات نے سفر سے متعلق ضوابط میں نرمی پیدا کی ہے اور یہ ملک میں روزانہ کی بنیاد پر سامنے آنے والے کیسز کی وجہ سے ہوا ہے۔

حکومتی ترجمان نے کہا ہے کہ غیر ویکسین شدہ افراد پر سفری پابندی ختم کی ہے۔ سولہ اپریل سے نافذ العمل نئے رولز کے مطابق غیر ویکسین شدہ افراد اب سفر کر سکتے ہیں اور ان افراد کیلئے زیادہ سے زیادہ 48 گھنٹے پہلے کرایا گیا پی سی آر ٹیسٹ کا منفی نتیجہ پیش کرنا ہوگا۔ انہیں الہوسن اپلیکیشن پر گرین اسٹیٹس ثابت کرنا ہوگا۔

اس سے قبل ویکسین شدہ ہونا اور بوسٹر ڈوز لگانا لازمی تھا جو اب نہیں رہا۔ ترجمان نے کہا کہ ہم کسی مشتبہ انفیکشن کی صورت میں بیرونی ممالک میں ملک کے سفارتی مشنوں سے رابطہ کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہیں۔

اپ ڈیٹ شدہ پروٹوکول کے مطابق 16 سال سے کم عمر کے بچوں کو ملک کا سفر کرنے کے لیے پی سی آر ٹیسٹ کرانے کی ضرورت نہیں ہے چاہے انہوں نے کرونا ویکسین نہ لگوائی ہو۔

اس سے قبل بارہ سال تک کے بچوں کو ہی محض یہ سہولت حاصل تھی۔ یہ کرونا وائرس کے حفاظتی رولز کا ایک حصہ تھا۔

یومیہ کیسز اب 250 کے نشان سے کافی نیچے ہیں – اس سال جنوری کے وسط میں رپورٹ ہونے والے یومیہ 3,000 انفیکشنز سے نمایاں طور پر کم ہوئی ہے۔

متحدہ عرب امارات میں وائرس سے سب سے کم اموات کی شرح ہے، جو عالمی سطح پر 9ویں نمبر پر ہے۔ یو اے ای میں 8 مارچ کے بعد سے کرونا سے متعلق موت نہیں دیکھی ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button