خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں 398 نئے کوویڈ 19 کیسز، 0 اموات اور 473 کیسز کی بازیابی کی اطلاع

خلیج اردو: یو اےا ی کی وزارت صحت اور روک تھام نے پیر کو اعلان کیا کہ متحدہ عرب امارات میں مزید 398 افراد کا کورونا وائرس کے لیے ٹسٹ مثبت آیا ہے، جس سے کووڈ انفیکشن کیسزکی کل تعداد 1,017,543 ہوگئی ہے۔

تاہم، کووڈ سے کسی اموات کی اطلاع نہیں ملی، جس سے ملک میں اموات کی تعداد 2,341 برقرار ہے۔

وزارت نے ضروری علاج کروانے کے بعد 473 نئے کیسز کی مکمل صحت یابی کا بھی اعلان کیا، جس سے صحتیاب ہونے والے کل مریضوں کی تعداد 997,100 تک پہنچ گئی۔

کورونا وائرس کے نئے مریض، سبھی مستحکم حالت میں ہیں اور ضروری دیکھ بھال حاصل کر رہے ہیں، سب کی تشخیص گزشتہ چند دنوں کے دوران متحدہ عرب امارات کے شہریوں اور رہائشیوں کے درمیان 159,857 اضافی COVID-19 ٹیسٹ کرانے کے بعد ہوئی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button