متحدہ عرب اماراتمتحدہ عرب امارات کرونا اپڈیٹ

متحدہ عرب امارات میں کورونا کے نئے کیسز اور ویکسین سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کے روز یو اے ای بھر میں کورونا کے 564 نئے کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔  مزید برآں، وزارت کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں تعداد 650 رہی جبکہ وائرس سے مزید 1 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

نئے کیسز 2 لاکھ 75 ہزار 823 نئے ٹیسٹوں کے نتیجے میں سامنے آئے ہیں۔

یاد رہے کہ یو اے ای میں کورونا وبا کے آغاز سے 16 ستمبر 2021 تک کورونا کے 7 لاکھ 31 ہزار 307 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اسے دورانیے میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 7 لاکھ 22 ہزار 723 ہے۔ تاہم، وائرس کے باعث اب تک 2069 اموات ہو چکی ہیں۔

مزید برآں، وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کے روز بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یو اے ای بھر میں کورونا ویکسین کی 83 ہزار 410 نئی خوراکیں لگائی گئی ہیں۔ جبکہ اب تک کورونا ویکسین کی کل 1 کروڑ 92 لاکھ 27 یزار 164 خوراکیں لگائی جا چکی ہیں۔ مزید برآں، ملک بھر میں فی 100 افراد کورونا ویکسین لگائی جانے کی شرح 194 اشاریہ 60 ہوگئی ہے۔

Source: Gulf Today

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button