متحدہ عرب امارات

اگر آپ کو سڑک پر فوجی گاڑیاں نظر آئیں تو آپ کو کیا کرنا ہوگا؟ یو اے ای حکام کی رہائشیوں کے نام اہم ہدایت جاری

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات حکام کا رہائشیوں کے نام اہم الرٹ جاری کرتے ہوئے انہیں تنبیہ کی گئی ہے اگر وہ یو اے ای میں کسی جگہ فوجی گاڑیاں دیکھیں تو ان گاڑیوں کی ویڈیو بنانے سے باز رہنا ہوگا۔

متحدہ عرب امارات کی وزارت داخلہ کی جانب سے ٹوئیٹر پر بدھ کے روز ایک نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

اس نوٹس میں بتایا گیا ہے فوج تین دنوں کے لیے یونین49 نامی فوجی مشقیں شروع کرنے جارہی ہے۔

وزارت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 10 دسمبر سے 12 دسمبر کے دوران فوجی مشقوں کی دوران فوجی یونٹس بھی نقل و حرکت کریں گیں۔

لہذا فوجی گاڑیوں کو دیکھ کر انکی ویڈیو بنانے سے باز رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید برآں، رہائشیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ سڑک پر پولیس کو یونٹوں کوبھی رستہ فراہم کریں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button