خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں کا اس سال ۲۰۲۲ میں حکومت، صحت حکام اور میڈیا پراعتماد مزید بہتر ہوگیا۔

خلیج اردو: ایڈلمین ٹرسٹ بیرومیٹر 2022 کے مطابق، متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں کا حکومت پر اعتماد اور اس ملک میں ان کی مستقبل کی مالی پوزیشن کے بارے میں یقین میں اس سال کافی بہتری آئی ہے۔
حکومت اور ان کی مالی پوزیشن کے علاوہ، رہائشیوں کا اعتماد تقریباً تمام ذیلی اشاریہ جات جیسے کہ صحت حکام، آجروں، مرکزی بینک، کاروباری اداروں، این جی اوز، میڈیا اور عالمی اداروں بشمول ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن، اقوام متحدہ اور یورپی یونین پربھی بڑھا۔

متحدہ عرب امارات حکومت پر اعتماد 2022 میں 7 فیصد سے 87 فیصد تک بہتر ہوا – جو چینی حکومت پر اعتماد میں 9 فیصد اضافے کے بعد دنیا میں حکومتوں پر اعتماد میں دوسرا سب سے بڑا اضافہ ہے۔ لیکن عالمی سطح پر زیادہ تر حکومتوں پر اعتماد کم ہوا، نمایاں طور پر جرمنی (-12 فیصد)، نیدرلینڈز (-11 فیصد)، آسٹریلیا (-9 فیصد) جنوبی کوریا (-8 فیصد) اور ارجنٹینا (-8 فیصد) رہا۔

مئی 2020 ِمیں حکومت ایڈلمین ٹرسٹ بیرومیٹر میں سب سے قابل اعتماد ادارہ قرار پایا کیونکہ وبائی مرض کے عروج کے دوران اس کی قیادت کی توقع کی جارہی تھی لیکن اس کے بعد سے ڈرامائی زوال کا سامنا کرنا پڑا ، اور13 پوائنٹس گر کر 65 فیصد سے 52 فیصد رہ گیا۔

سروے کے 22 ویں ایڈیشن میں 28 ممالک کے 36,000 سے زیادہ جواب دہندگان سے معلومات لی گئیں، جن میں کاروبار، این جی اوز، حکومت اور میڈیا کا احاطہ کیا گیا۔ کاروبار 61 فیصد کے ساتھ سب سے زیادہ بھروسہ مند ادارہ تھا، اس کے بعد این جی اوز 59 فیصد، حکومت 52 فیصد اور میڈیا 50 فیصد تھا۔

عالمی سطح پر، ایڈلمین کے مطابق، لوگوں کی اکثریت کا خیال ہے کہ ان کے ساتھ صحافی (67 فیصد، 8 پوائنٹس زیادہ) اور حکومتی رہنما (66 فیصد، 9 پوائنٹس) جھوٹ بول رہے ہیں۔

ایڈلمین کے سی ای او رچرڈ ایڈلمین کہتے ہیں کہ”بے اعتمادی کا یہ شیطانی چکر معاشرتی استحکام کو خطرہ ہے۔ یہ ایک موت کی گرفت ہے جہاں میڈیا کلکس کا پیچھا کر رہا ہے اور حکومت ووٹوں کا پیچھا کر رہی ہے، دونوں ہی غلط معلومات کی فراہمی اور تقسیم کا ایک چکر لگا رہے ہیں اور تجارتی اور سیاسی فائدے کے لیے اس کا استحصال کر رہے ہیں” ۔

متحدہ عرب امارات میں، 78 فیصد رہائشیوں کا خیال ہے کہ وہ اور ان کے خاندان کے لوگ آنے والے پانچ سالوں میں بہتر ہوں گے

کچھ اہم عوامل جنہوں نے متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں کے جذبات کو فروغ دیا ہے وہ ایکسپو 2020 دبئی کے آغاز اور کوویڈ 19 وبائی مرض سے کامیاب نمٹنے کے ساتھ معیشت کا کھلنا اور روزگار کی منڈی میں بہتری ہو سکتے ہیں – کیونکہ متحدہ عرب امارات دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے جہاں ملک کو وبائی مرض سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے۔

UAE کے آجروں اور کاروباروں پر اعتماد میں دوہرے ہندسے میں اضافہ دیکھا گیا، جو بالترتیب 10 فیصد سے 85 فیصد اور 11 فیصد سے 78 فیصد تک بڑھ گیا۔

اسی طرح، غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز) اور میڈیا پر اعتماد دونوں ذیلی اشاریوں کے لیے آٹھ فیصد بڑھ کر بالترتیب 73 اور 64 فیصد ہو گیا۔ لیکن امریکہ، جنوبی کوریا، برطانیہ، آسٹریلیا سمیت بیشتر ممالک میں میڈیا پر مجموعی طور پر اعتماد کم ہوا۔

مزید برآں، کرونا وبا سے پیشہ ورانہ اور فعال طریقے سے نمٹنے کی بدولت UAE کے صحت حکام پر بھروسہ مضبوطی سے بہتر ہوا، تقریباً 87 فیصد رہائشیوں نے صحت کے حکام پر اعتماد کیا ہے، یہ چھ فیصد زیادہ، ہے اور چین کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔ جبکہ مرکزی بینک پر اعتماد 86 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر تھا۔

عالمی اداروں میں، متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں کا ڈبلیو ایچ او پر اعتماد 10 فیصد بڑھ کر 78 فیصد، اقوام متحدہ پر اعتماد 74 فیصد تک بڑھ گیا، جو چھ فیصد زیادہ ہے، اور سال 2021 کے مقابلے میں یورپی یونین پر اعتماد 2022 میں سات فیصد بڑھ کر 71 فیصد ہو گیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button