متحدہ عرب امارات

ایران میں زلزلوں کی وجہ سے پانچ افراد کی ہلاکت،متحدہ عرب امارات میں رہائشیوں نے شدید زلزلے کی اطلاع دی ہے

خلیج اردو
دبئی: ہفتہ کی صبح سویرے جنوبی ایران میں زلزلے کے جھٹکے آنے کے بعد متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں نے آج دوسری بار شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے ہیں۔

زلزلوں کی اتنی شدت تھی کہ کئی رہائشی اپنے گھروں کے قریب کھلے علاقوں میں جمع ہو گئے۔ کچھ رہائشیوں نے جھٹکوں سے نیند سے بیدار ہونے یا فرنیچر کے ہلنے کا مشاہدہ کرنے کی اطلاع دی ہے۔

دبئی اور شارجہ سے ابوظہبی اور راس الخیمہ تک بہت سے لوگوں نے سوشل میڈیا پر مختلف ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں ہیں۔ کچھ ٹویٹر صارفین نے چند سیکنڈ کے لیے جھٹکے محسوس کرنے کی اطلاع دی ہے۔

 

کئی رہائشیوں نے نوٹ کیا کہ زلزلے کے جھٹکے اتنے تیز تھے جو انہوں نے آج تک محسوس نہیں کیے تھے۔

یو اے ای کے نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی کے مطابق ہفتے کے روز جنوبی ایران میں پانچ زلزلے آئے، جن کی شدت 4.3 سے 6.3 تک تھی۔ اتھارٹی کے مطابق دو زلزلوں کی شدت 6.3 تھی جو بالترتیب صبح 1.32 اور صبح 3.24 پر محسوس کیے گئے جو رہائشیوں نے محسوس کیے تھے۔

سرکاری میڈیا نے رپورٹ کیا کہ ہفتے کی صبح جنوبی ایران میں 6.1 شدت کے زلزلے سے کم از کم پانچ افراد ہلاک ہو گئے، اس علاقے میں بعد میں 6.3 شدت کے دو شدید زلزلے بھی آئے۔

ایران کے خلیجی ساحل پر صوبہ ہرمزگان میں ایمرجنسی مینجمنٹ کے سربراہ مہرداد حسن زادہ نے سرکاری ٹی وی کو بتایا کہ زلزلے میں پانچ افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور اب تک 12 افراد اسپتال میں داخل ہیں۔

امریکی جیولوجیکل سروے نے نوٹ کیا کہ بحرین، سعودی عرب، عمان، پاکستان، قطر اور افغانستان سمیت کئی دوسرے ممالک زلزلوں سے متاثرہ ہوئے ہیں۔

2003 میں ایران کے صوبہ کرمان میں 6.6 شدت کے زلزلے سے 31000 افراد ہلاک اور قدیم شہر بام کو ملیا میٹ کیا گیا تھا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button