متحدہ عرب امارات

ایران میں 5.9 شدت کے زلزلے کے بعد متحدہ عرب امارات کے شہریوں نے بھی زلزلےکے جھٹکے محسوس کیے،بحرین، سعودی عرب، قطر میں بھی زلزلے کے جھٹکوں کی اطلاع

خلیج اردو
دبئی : ایران میں 5.9 شدت کے زلزلے کے جھٹکوں کے بعد دبئی کے رہائشیوں نے بدھ کی صبح جھٹکے محسوس کیے ہیں۔

نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی کے مطابق زلزلے کا آغاز جنوبی ایران میں صبح 10 بجکر 6 منٹ پر ہوا جس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اگرچہ اسے ملک کے رہائشیوں نے محسوس کیا تھا لیکن اس کا متحدہ عرب امارات میں کوئی اثر نہیں ہوا ہے۔

دوسری طرف سوشل میڈیا پر بہت سے رہائشیوں نے اپنے تجربات کی اطلاع دی اور اس بات کی تصدیق کرنے کی کوشش کی کہ ملک میں زلزلہ آیا ہے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق بحرین، سعودی عرب اور قطر میں بھی زلزلے کے شاکس محسوس کیے گئے ہیں۔

تاہم ان ممالک میں سے کسی قسم کی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button