متحدہ عرب امارات

وہ منظر جب رہائشیوں نے متحدہ عرب امارات میں ایک عمارت کی 13ویں منزل کی کھڑکی سے بچے کو لٹکتے ہوئے دیکھا

خلیج اردو
شارجہ: شارجہ کے الطاوون علاقے میں ایک عمارت کی 13ویں منزل سے لٹکنے والے 5 سالہ بچے کو پڑوسیوں اور ایک چوکیدار نے بدھ کے روز کامیابی سے بچا لیا۔

بچہ کھیل رہا تھا کہ غلطی سے کھڑکی میں پھنس گیا اور پڑوسیوں نے اسے گلی سے دکھ کر فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی اور اسے بچانے کی کوشش کی۔

رہائشی عادل عبدل حفیظ نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ کام سے واپسی پر اس نے دیکھا کہ رہائشی عمارت کی کھڑکیوں میں سے ایک میں ایک بچے کی طرف اشارہ کر رہے ہیں۔ اس نے فوراً چوکیدار کو اطلاع دی اور بچے کو بچانے کے لیے 13ویں منزل پر چڑھ گئے۔

عادل نے بتایا کہ م نے دروازہ کھٹکھٹایا اور جب کسی نے نہیں کھولا تو میں نے بچے کے والد کو فون کیا اور کہا کہ ہم دروازے کو توڑ کر اندر داخل ہوں گے اور بچے کو کھڑکی سے گرنے سے بچائیں گے۔ بچے کے باپ نے ہمیں ایسا کرنے کی اجازت دی اور ہم اندر داخل ہو گئے۔

انہوں نے بتایا کہ ہم نے بچے کو بڑی مشکل سے کھڑکی کا کنارہ پکڑ کر پاؤں کی انگلیوں کے سروں پر کھڑا پایا۔ میں نے اس کے ہاتھ پکڑے اور اسے آہستہ آہستہ اٹھایا۔ کھڑکی تنگ تھی اس لیے چوکیدار نے اسے اٹھایا یہاں تک کہ بچے کو اندر لا کر بچایا گیا۔

بچے کو بچانے کے بعد پولیس کے چھ پٹرولنگ دستے، ایمبولینسیں اور بچے کی والدہ وہاں پہنچ گئیں۔ حفیظ نے واقعے کی رپورٹ اور بیانات تھانے میں درج کرائے۔ عمارت کے چوکیدار محمد رحمت اللہ نے بتایا کہ میں نے بچے کو دیکھ کر پڑوسیوں سے کہا کہ بچہ گرنے کی صورت میں کمبل اور گدے کے ساتھ نیچے تیار ہو جائیں جبکہ میں رہائشیوں کے ساتھ اپارٹمنٹ میں گیا اور بچے کو بچانے کیلئے دروازہ توڑا۔

شارجہ سول ڈیفنس نے تصدیق کی کہ جیسے ہی اسے عمارت کی بلندی میں ایک بچے کے پھنسے ہونے کی اطلاع ملی، ریسکیو ٹیم نے فوری طور پر جوابی کارروائی کی ۔ تاہم وہاں پہنچنے پر بچے کو پہلے سے محفوظ پایا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button