متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : کرونا وائرس کی دونوں خوراکیں لیے بغیر ملک سے باہر نہ جائیے ، حکام کی ہدایت

خلیج اردو
28 جون 2021
ابوظبہی : متحدہ عرب امارات کے محکمہ صحت کے سرکاری ترجمان ڈاکٹر فریدہ الحوسانی نے اتوار کو ایک خصوصی پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ وہ لوگ جنہوں نے کرونا وائرس کی دو خوراکیں نہ لیں ہوں ، انہیں سفر سے اجتناب کرنا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ ملک سے باہر سفر کیلئے پلاننگ کرنے والوں کیلئے ہجوم والی جگہوں سے دور رہنا چاہیئے۔ انہیں سماجی فاصلہ رکھنا چاہیئے اور کرونا وائرس کے دیگر پروٹوکول کا خیال رکھنا چاہیئے۔

لوگ سفر کیلئے کار ، جہاز یا بس میں سے جو بھی ذریعہ استعمال کرنا چاہتے ہوں ، انہیں فیس ماسک استعمال کرنا چاہیئے۔

ترجمان نے بتایا کہ کچھ لوگ ویکسین کی زیادہ مقدار لینے پر زور دے رہے تھے جو ڈاکٹروں کی سفارشات کے منافی ہے اور اس سے ان کی صحت متاثر ہوسکتی ہے۔ ہم سب کو مشورہ دیتے ہیں کہ ڈاکٹروں کے مشورے پر عمل کریں تاکہ ان کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔

الحوسانی نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات نے کرونا وائرس کی ویکسین کل آبادی کے 71 فیصد سے زیادہ کو فراہم کی ہے جس کی افادیت 91.8 فیصد تک ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ یہ ویکسین وائرس سے مکمل طور پر نہیں روکتی ہے لیکن یہ انفیکشن کی شرحوں ، اسپتالوں میں داخلہ اور انتہائی نگہداشت کے وارڈز میں داخلے اور اموات کی شرح کو کم کرنے میں کارآمد ہے۔

Khaleej Times: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button