متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کے ویزٹ ویزہ کا آغاز ، 6 باتیں یاد رکھنا ضروری ہے

خلیج اردو
29 اگست 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات نے سیاحتی ویزوں کے دوبارہ اجراء کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان ہفتے کے روز ہوا ہے جہاں حکام نے ان ممالک کیلئے بھی ویزہ کے دوبارہ شروع ہونے کا اعلان کیا ہے جہاں کیلئجے کرونا وائرس کے پیش نظر سفری پابندی عائد کی گئی تھی۔

ویزہ کے حوالے سے مندرجہ ذیل باتوں کا خیال رکھنا ہوگا۔
ویزے تمام ممالک کیلئے لوگوں کیلئے کھول دیئے گئے ہیں۔
سیاحوں کیلئے لازمی ہے کہ وہ ان میں سے کسی ایک ویکسین کو لازمی لگوائیں جس کی اقوام متحدہ کے ادارہ برائے صحت نے اجازت دی ہے۔
سیاحتی ویزہ ان شہریوں کیلئے بھی ہے جن پر پہلے کرونا وائرس کی وجہ سے سفری پابندی عائید کی گئی تھی۔

وہ سیاح جو ویزٹ ویزہ پر متحدہ عرب امارات پہنچ رہے ہیں وہ ایئرپورٹ پہنچتے ہی پی سی آر ٹیسٹ کرائیں گے۔
سفر کے حوالے سے پہلے سے عائد شرائط اب بھی لاگو ہوں گے جو ویکسینشن کے حوالے سے ہیں۔
وہ مسافر جو متحدہ عرب امارات میں ویکسین لگوانے والوں کو فراہم کیے جانے والے فوائد حاصل کرنا چاہتے ہیں وہ آئی سی اے پلیٹ فارم یا الہوسن ایپلی کیشن کے ذریعے اپنی ویکسینیشن کی تفصیلات رجسٹر کروا سکتے ہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button