متحدہ عرب امارات

یو اے ای کے شاہی خاندان کے فرد شیخ عبداللہ بن حماد بن عبداللہ الشرقی انتقال کر گئے

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی امارات فجیرہ کے شاہی خاندان کے اہم رکن شیخ عبداللہ بن حماد بن عبداللہ الشرقی مجعے کی صبح انتقال کر گئے۔

فجیرہ کے حکمران اور سپریم کونسل کے ممبر، شیخ حماد بن محمد الشرقی کے دربار نے شیخ عبداللہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

فجیرہ کے شاہی دربار کی جانب سے الشرقی فیملی کے ساتھ اس دکھ کے موقعے پر تعزیت کا اظہار کیا گیا اور مرحوم کے لیے آخرت میں جنت اور ان کے لواحقین کے لیے صبر کی دعا کی گئی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button