متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں تنخواہیں : 2022 میں آجروں کو 10 فیصد تنخواہ بڑھانی ہوگی

­خلیج اردو 12 دسمبر 2021
دبئی : 2022 میں دبئی میں تنخواہیں اوسطا” دس فیصد بڑھیں گی۔ امید کی جاتی ہے کہ اگلے سال معاشی استحکام کی بدولت یہ ممکن ہو پائے گا۔ یہ ایکسپو 2022 اور آنے والے فیفا ورلڈ کپ کی بدولت ممکن ہو گا۔

اتوار کو ایک ایچ آر فرم نے ایک سروے جاری کی ہے جس کے مطابق 2021 میں 41 فیصد کمپنیوں نے تنخواہوں میں اضافہ کیا۔
2023 تک 43 فیصد کاروبار اپنی تخواہوں میں اضافہ کریں گے جبکہ ان میں سے 35 فیصد پانچ فیصد تک ، چار فیصد 6-9 فیصد تک اور 5 فیصد تک کمپنیاں ملازمین کی تنخواہوں میں دس یا اس سے زیادہ فیصد کا اضافہ کریں گے۔

37 فیصد مقامی کمپنیوں کا کہنا ہے کہ ان کا کوئی پلان نہیں کہ وہ اگلے سال کیلیے اپنے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کریں۔ 19 فیصد کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ملازمین کی تنخواہوں میں لازمی دس چیصد اضافہ کفیں گے۔

سروے کے مطابق 63 فیصد کمپنیوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے 2021 میں کوئی بونس ادا نہیں کیا۔ یہ 2020 کے مقابلے میں زیادہ ہے جہاں 44 فیصد کمپنیوں نے ملازمین کو بونس ادا نہیں کیا تھا۔

جبکہ کمپنیوں سے پوچھا گیا کہ وہ 2022 میں بونس کی ادائیگی کریں گے تو 74 فیصد نے کہا کہ بالکل ادا کریں گے۔

26 فیصد تک نے کہا کہ وہ اگلے سال بونس ادا نہیں کریں گے۔ یہ سال بحالی کی کوشش کرنے والے اداروں کا سال ہے۔

جاری ہے
Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button