متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں اسکول طالبہ پر بس چڑھ دوڑانے والے ڈرائیور کو جیل، متائثرہ خاندان کو 200,000 درہم ادا کرنے کا بھی حکم

خلیج اردو
دبئی: عجمان میں ابتدائی اپلنٹ کورٹ نے ایک اسکول بس ڈرائیور 6 ماہ قید اور متائثرہ خاندان کو خون کی قانونی رقم کے طور پر200,000 درہم ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ ایشیائی ڈرائیور نے ایک اماراتی طالب علم کو اس کے گھر کے قریب سے بس کے نیچے کچل کر مار ڈالا تھا۔

مجرم ایک ایشیائی شہری ہے جو ایمریٹس ٹرانسپورٹ کارپوریشن، عجمان برانچ میں اسکول بس ڈرائیور کے طور پر کام کرتا تھا۔ 15 فروری کو عجمان کے حمیدیہ علاقے میں طالبہ کو گھر سے اسکول چھوڑتے وقت اس کے گھر کے سامنے طالبہ پر چڑھ دوڑا تھا۔

تحقیقات کے مطابق طالبہ بس سے اتری اور بس کے سامنے سڑک کے پار کر چلی گئی۔ جب وہ جا رہی تھی تو ڈرائیور نے اسے دیکھے بغیر بس اسٹارٹ کی اور اس کے اوپر سے چڑھ دوڑا۔ جس سے اس کے سر پر شدید چوٹ لگنے سے اس کی موت ہوگئی۔

معلوم ہوا کہ ڈرائیور نے ٹریفک اشاروں اور حفاظتی اصولوں کی کو ملحوظ خاطر نہیں رکھا جس کی وجہ سے یہ ناقابل تلافی نقصان ہوا۔

عجمان کی فرسٹ اپیلنٹ کورٹ نے اسکول بس ڈرائیور کے خلاف سزا کو برقرار رکھا جس نے عجمان میں اس کے گھر کے قریب اماراتی طالبہ پر چڑھ دوڑا تھا۔

ایشیائی باشندے کو چھ ماہ قید کی سزا سنائی گئی اور فروری میں ہونے والے افسوسناک واقعے میں ہلاک ہونے والی طالبہ شیخہ حسن کے اہل خانہ کو خون بہا کی رقم میں 200,000 درہم ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button